خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں واقع ڈاک خانہ کے قریب زیرتعمیر خزانہ آفس پر یکے بعد دیگرے دو دستی بم حملے کیے۔
حملے میں سرمچاروں کا نشانہ ٹھکانے میں موجود ریاستی و فوجی آلہ کار لطیف کے مسلح کارندے تھے۔ آزادی پسند تنظیموں کے حملوں سے بچنے کیلئے لطیف نے کرائے کے مسلح کارندے پالے ہوئے ہیں جن پر بی ایل اے کے حملے جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ہم عوام کے سامنے ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں کہ لطیف و اس کے بھائی سمیت ان کے تمام کاروباری و ذاتی معاملات سے دوری اختیار کریں۔
خاران سمیت بلوچستان بھر میں قومی غداروں اور زرخرید آلہ کاروں پر ہمارے حملے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔