Homeخبریںپی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے...

پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہم بند کرنے باعث مختلف پروازیں منسوخ

کراچی (ہمگام نیوز ویب ڈیسک )اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خراب معاشی صورتحال کے اثرات باعث پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان تیل اخراجات کی مد میں واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کا نقصان و پریشانی مسافروں کو ہورہا ہے جو پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
پی آئی اے پر فیول کی مد میں اس وقت 18 ارب روپے کے واجبات ہیں جس کے باعث پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار اور منسوخ کردی گئی ہیں۔ متعدد مسافر کراچی اور اسلام آباد سے اپنی منزل پر نہ جاسکے۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور پرواز پی کے 316 اور پی کے 368، کراچی سے بہاولپور پی کے 588، کراچی سے عراق پی کے 219 اور کراچی تا اسلام آباد پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس خراب صورتحال کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر سامان کے ساتھ رات گزارنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی پی آئی اے کے عملے سے سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہمی بند کردی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ مسئلہ مسافروں کی تکلیف و پریشانی کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے۔

Exit mobile version