یکشنبه, اپریل 20, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

شام : دمشق کے نزدیک اسلحہ ڈپوؤں میں دھماکے

دمشق (ہمگام نیوز) شام کے جنگی امور کو مانیٹر کرنے والے ادارے نے اتور کے روز زوردار دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔ یہ دھماکے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں بشار الاسد رجیم کے دور میں قائم کردہ اسلحہ ڈپوؤں میں کیے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی 'آبزرویٹری' کے مطابق دھماکے دمشق کے جنوب میں کسوہ کے قریب کیے گئے۔ 'آبزرویٹری' نے ان دھماکوں کی وجہ اسرائیلی بمباری کو بہت محتاط طریقے سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ہوئے ہوں۔ واضح رہے جب سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ...

شیخ حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکہ (ہمگام نیوز)بنگلہ دیش کی عدالت نے جلاوطنی اختیار کرنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ دوسری بار جاری کر دیے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے منگل کو کہا کہ اس بار جبری گمشدگیوں کے مبینہ کردار کے حوالے سے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے 77 سالہ حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات لگائے گئے تھے۔ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے

اوٹاوا(ہمگام نیوز) گلوب اینڈ میل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی لبرل پارٹی میں ان کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کے تناظر میں اس ہفتے اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اخبار نے حکومت کے اندر کے تین با خبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ٹروڈو کا اعلان سوموار تک آ سکتا ہے۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی ہے کہ یہ ٹروڈو کا استعفے کا اعلان بدھ کو نیشنل لبرل پارٹی کی ایک کانفرنس میں کیا جائے گا۔ دی گلوب نے رپورٹ کیا کہ اگر استعفیٰ دیا گیا تو...

غزہ میں صحت کے حقوق پر اسرائیل کے صریح حملے: اقوام متحدہ کے ماہرین کی مذمت

نیویارک (ہمگام نیوز) اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے نرغے میں گِھرے ہوئے ایک ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محصور فلسطینی علاقے میں صحت کے حقوق پر "صریح حملہ" ختم کیا جائے۔ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دو آزاد ماہرین نے کہا کہ وہ شمالی غزہ کے آخری فعال اور بڑے ہسپتال کمال عدوان پر گذشتہ جمعے کے چھاپے سے "خوف زدہ" تھے۔ ماہرین نے کہا، "ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری نسل کشی میں غزہ...

اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں: پولیس سربراہ سمیت 67 افراد ہلاک

تل ابیب (ہمگام نیوز) خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اسرائیل نے جمعرات کو المواسی ضلع میں کارروائی کی ہے جس میں غزہ کے محکمۂ پولیس کے سربراہ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس علاقے کو اسرائیل نے شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محفوظ علاقہ قرار دیا تھا۔ اسی طرح اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو خان یونس میں غزہ کی وزارتِ داخلہ کے دفتر سمیت شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ، شاتی کیمپ، مغازی کیمپ اور غزہ سٹی میں کارروائیاں کیں۔ اسرائیل کی ان تمام کارروائیوں میں کم از کم 57 افراد کی اموات ہوئی ہے۔ غزہ...