پیرس(ہمگام نیوز) بلغاریہ اور رومانیہ نے 13 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے انتظار کے بعد منگل تا بدھ کی درمیانی رات کو مکمل طور پر شینگن ایریا میں شمولیت اختیار کی۔شینگن کی رکنیت حاصل کرنےکے بعد ان ممالک کے باشندوں کو نقل و حرکت کی آزادی حاصل ہوگی اور مشرقی یورپ میں واقع دونوں ممالک کے لیے عظیم علامت کی نمائندگی کرتا ہے۔
دونوں ممالک جزوی طور پر مارچ 2024ء میں اس زون میں شامل ہوئے جب انہوں نے اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سرحدی معائنہ منسوخ کر دیا۔ اس سے پہلے کہ ان کے یورپی...
نئی دہلی (ہمگام نیوز) ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پھلوں کو ان کے چھلکے کے ساتھ کھانے سے اضافی غذائی اجزاء جیسے فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس ملتے ہیں۔ یہ فوائد ہاضمہ، مدافعتی صحت اور عام صحت کو بہتر بناتے ہیں، ان کے چھلکے کے ساتھ درج ذیل پھل کھانے کو ایک اچھا انتخاب سمجھاجاتا ہے۔
امرود
امرود ایک ورسٹائل اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جسے اس کے چھلکے کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ صحت مند اور تازگی بخش کھانے کے لیے فائبر، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتا ہے۔
انجیر
آپ انجیر کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے...
یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیل نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اس کی افواج غزہ میں بمباری کی شدت میں مزید اضافہ کر دیں گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے یہ دھمکی نئے سال کے پہلے روز غزہ میں کی گئی فلسطینیوں کی درجنوں ہلاکتوں کے ساتھ دی ہے۔ اسرائیلی بمباری کے بعد القسام بریگیڈ نے بھی غزہ سے کچھ راکٹ فائر کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران غزہ سے اسرائیل پر کئی بار راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ان راکٹوں کا شمالی غزہ سے فائر کیا جانا رپورٹ کیا گیا ہے۔ شمالی غزہ کو اسرائیلی...
دمشق (ہمگام نیوز) شام کے شمال مشرق میں واقع شہر منبج میں سیریئن ڈٰیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) اور ترکیہ کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
امریکا کی حمایت یافتہ کرد فورسز (ایس ڈی ایف) نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ جھڑپیں منبج کے جنوب اور مشرق میں ہوئیں۔ ایس ڈی ایف کے مطابق اس نے مذکورہ علاقوں میں واقع دیہات اور منبج کے نواحی دیہی علاقے میں تشرین ڈیم پر مسلح گروپوں کے حملوں کو پسپا کر دیا۔
نومبر 2024 کے اختتام سے اس کرد اکثریت فورس کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں انقرہ نواز...
نیویارک (ہمگام نیوز) امریکہ کے تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ نیو اورلینز میں بدھ کو مجمعے پر ٹرک چڑھنے کے واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جب کہ 30 افراد زخمی ہیں۔
بدھ کو نیو ایئر کے موقع پر مشتبہ شخص نے پک اپ ٹرک بوربن اسٹریٹ میں ہجوم پر چڑھا دی تھی۔ اس دوران مذکورہ شخص نے فائرنگ بھی کی تھی۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا۔
تفتیش کار واقعے کے شواہد جمع...