پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

طالبان نے غور میں داعش خراسان کے ایک سیل کا خاتمہ کیا، جو پاکستان سے چلایا جا رہا تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

قابُل:(ہمگام نیوز) طالبان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور میں داعش کے خراسان ونگ (ISKP) کے ایک سیل کو حملے کا نشانہ بنا کر ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ گروہ شیعہ شہریوں پر حملوں کا ذمہ دار تھا، جس میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور غور، کابل اور بامیان میں دیگر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ مجاہد کے مطابق، مارکو کے علاقے میں اتوار کے روز کی گئی ایک کارروائی میں ISKP کے سیل کا سربراہ اور ایک اور اہم رکن ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن میں ہتھیار...

روس میں 16ویں BRICS سمٹ: 32 ممالک کی شرکت کی تصدیق، 24 سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

کازان:(ہمگام نیوز) روس کے شہر کازان میں 22 سے 24 اکتوبر تک ہونے والے 16ویں BRICS سربراہی اجلاس کے لیے 32 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اس اجلاس میں 24 ممالک کی نمائندگی ان کے سربراہان کریں گے، جبکہ دیگر آٹھ ممالک کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔ روسی صدراتی مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق یہ ممکنہ طور پر روس کا سب سے بڑا خارجہ پالیسی کا ایونٹ ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں توانائی، خوراک کی سلامتی، قومی کرنسیوں کے استعمال، اور BRICS کی توسیع جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو...

اسرائیلی حملے میں شمالی غزہ کے علاقے بیت لہیا میں 87 افراد جاں بحق

شمالی غزہ:(ہمگام نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کی رات اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ کے علاقے بیت لہیا میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 27 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 60 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اس حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔  تاہم یہ اعداد و شمار بیت لہیا کے کمال عدوان اسپتال کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے مطابقت...

قیساریا میں حزب اللہ کا ڈرون حملہ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہدف نیتن یاہو کا گھر تھا!

تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے لبنان سے آنے والے تین ڈرون طیاروں کا پتا چلایا۔ فوجی بیان میں بتایا گیا کہ دو طیاروں کو مار گرایا گیا جب کہ تیسرے طیارے نے قیساریا شہر میں ایک عمارت کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوج کے پریس بیورو کے بیان کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس دوران میں تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع "گیلوت" فوجی اڈے پر خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے آنے والے...

شمالی لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی بمباری؛ ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیروت (ہمگام نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت اور شمالی لبنان کو ملانے والی شاہراہ پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سےکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بیروت کو شمالی لبنان سے ملانے والی شاہراہ پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔ لبنانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جونیہ میں ایک کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد...