پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

حماس سربراہ یحیٰی سنوار کی غزہ میں ہلاکت کا اسرائیلی دعویٰ، حماس نے تردید کرتے ہوئے انہیں زندہ قرار دیا

یروشلم :(ھمگام نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار ممکنہ طور پر غزہ میں ایک حالیہ فضائی حملے میں مارے گئے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم کوئی حتمی شواہد سامنے نہیں آئے۔ دوسری طرف، حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔ حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل اس قسم کی افواہیں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا...

ارجنٹائن: ون ڈائریکشن کے سابق رکن لیئم پین کی اچانک موت، مداح افسردہ

ارجنٹائن:(ہمگام نیوز) مشہور برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن لیئم پین کی بیونس آئرس، ارجنٹائن کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ پین ہوٹل کے کمرے میں غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر رہے تھے، جس کے بعد ہوٹل کے عملے نے ہنگامی مدد کے لیے کال کی، مگر افسوس کہ حادثے سے بچا نہ جا سکا۔ لیئم پین ارجنٹائن میں سابق بینڈ میٹ نائل ہوارن کے کنسرٹ کے لیے موجود تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر مداح ہوٹل کے باہر...

یونیفل پر حملہ قبول نہیں: یورپی یونین،پاسداران انقلاب کو دہشت گرد لسٹ میں شامل کرنے پر غور

پیرس(ہمگام نیوز) پیر کے روز یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے جنوبی لبنان میں UNIFIL کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کی "مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دے دیا۔ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بلاک کے 27 ممالک نے اسرائیل سے یونیفل پر حملہ بند کرنے کا کہنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی افواج پر حملہ کرنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ بوریل نے اتوار کو شائع ایک بیان میں زور دیا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن...

اسرائیلی فوجی اڈے پرحزب اللہ کاحملہ بہت سنگین تھا،حزب اللہ کو پوری قوت سے جواب دیں گے

تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کی طرف سے فوجی اڈے پر کیے گئے حملے کا پوری قوت سے جوب دے گا۔ اپنے فوجی اڈے پر حزب اللہ کے شدید حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی ہم منصب سے اتوار اور پیر کی درمیان رات بات کی اور حزب اللہ کے اس تازہ حملے کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف جواباً بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔ وزیر دفاع اسرائیل یوو گیلنٹ مسلسل اپنے امریکی...

بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کے اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی سخت، اداکار نے لیلاوتی ہسپتال میں اہل خانہ سے ملاقات کی

ممبئی:(ہمگام نیوز) بھارتی اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جب ہفتے کی شام این سی پی رہنما اور سابق وزیر بابا صدیق کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ صدیق، جو اجیت پوار کی پارٹی سے تعلق رکھتے تھے، کو بندرا کے نرمل نگر کے قریب نشانہ بنایا گیا اور وہ لیلاوتی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ سلمان خان نے رات گئے اسپتال کا دورہ کیا اور صدیق کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس واقعے کے بعد، سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر حفاظتی انتظامات مزید بڑھا...