واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں سکول کے اندر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ پولیس ٹر یننگ سنٹر کے قریب پیش آیا، حملہ آور بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے بھی شامل ہیں ، مشتبہ حملہ آور ہلاک افراد میں شامل ہے، مشتبہ حملہ آور متعلقہ سکول میں زیر تعلیم تھا۔
کویت سٹی (ہمگام نیوز) کویت انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی نے ہوا میں سرطان پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ اس کا کہناہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ہیں۔
کویت کے محکمہ ماحولیات نے خبروں کی تصدیق اور افواہوں کا جواب دینے کے لیے KUNA آبزرویٹری کو ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ اس کے مانیٹرنگ اسٹیشن ریاست کویت میں فضائی آلودگی کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے سرکاری اور قابل اعتماد ذریعہ ہیں۔
اس نے وضاحت کرتے...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا مقصد پیانگ یانگ کی مالی سرگرمیوں اور ماسکو کے لیے اس کی فوجی مدد کو نشانہ بنانا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پابندیوں میں شمالی کوریا کے بینک، جرنیلوں اور دیگر حکام کے ساتھ ساتھ روسی تیل کی ترسیل کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ امریکہ کا تازہ ترین اقدام ہے جس کا مقصد یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے لیے شمالی کوریا کی حمایت کو روکنا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے...
ماسکو(ہمگام نیوز) اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو اپنی حکومت کے زوال کے بعد بشار الاسد نے روس فرار ہونے کے بعد پہلا بیان دے دیا ہے۔ سابق شامی صدر سامنے آئے اور ملک سے اپنے نکلنے کے حالات کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں منصوبہ بندی کرکے شام سے نہیں نکلا ہوں۔
الاسد نے ٹیلی گرام اور ایکس پلیٹ فارم پر "سیرین پریزیڈنسی" چینل کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے "شام کو منصوبہ بند طریقے سے نہیں چھوڑا، جیسا کہ اس کی افواہ پھیلائی گئی ہے۔"
انہوں نے کہا میں 8...
پیرس(ہمگام نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں انتہا پسندی، روس اور ایران کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے وزراء اس بات پر متفق ہیں کہ شام کی قیادت کو روسی اثر و رسوخ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔العربیہ/الحدث کے ایک سوال کے جواب میں کالس نے کہا کہ انہوں نے وزراء کو تجویز دی کہ وہ پابندیاں اٹھانے پر غور کریں۔
ایک جامع سیاسی راستے کے...