چهارشنبه, اپریل 23, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

یمن سے تل ابیب پر بیلسٹک میزائل فائر، اسرائیل ایئرپورٹ کی عارضی بندش

تل ابیب (ہمگام نیوز) یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد وسطی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بج گئے۔ رپورٹ کے مطابق  اطلاع دی ہے کہ یمن سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائلوں کے داغے گئے ہیں۔ میزائل کی عارضی رکاوٹ کی وجہ سے تل ابیب ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی بیڑے میں میزائل سے لیس کشتی...

ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس

ماسکو(ہمگام نیوز)شام میں روسی فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں بہت سے سوالات کے جلو میں ماسکو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیرکو ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ ان اڈوں کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا اڈوں کی قسمت کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور کیا یہ رپورٹس کہ ماسکو نے شام کے بجائے لیبیا کو اپنے اڈے قائم کرنے کے لیے ایک نئی جگہ پر غور کیا ہے...

غزہ جنگ میں 45028 فلسطینی قتل، مقتولوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل

غزہ(ہمگام نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج نے 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران 45028 فلسطینیوں کو قتل کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کے قتل کا یہ سلسلہ ابھی پوری قوت سے اسرائیلی فوج نے جاری رکھا ہوا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے یہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے یہ فرق بیان نہیں کیا ہے کہ ان قتل کیے گئے غزہ کے رہائشی فلسطینیوں میں کتنے مرد ہیں ۔ کتنی خواتین ہیں یا کتنے بچے قتل کیے گئے ہیں۔ عمومی طور پر اقوام متحدہ کے مختلف ادارے یہ بیان کرتے رہے ہیں کہ ان مقتول...

سوڈان کے پیراملٹری دستوں نے وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کیا: ہیومن رائٹس واچ کا الزام

نیویارک (ہمگام نیوز) ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے پیر کے روز سوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) اور فوج کے ساتھ جنگ آزما اتحادی ملیشیاؤں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جنوبی سوڈان میں وسیع پیمانے پر جنسی تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی نگران اداروں کی تازہ ترین رپورٹ ہے جس میں سوڈان کی 20 ماہ کی جنگ کے دوران جنسی تشدد کا الزام لگایا گیا ہے جسے امریکہ نے دنیا کے بدترین انسانی بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔ اپنی نئی رپورٹ میں ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ اس نے...

واشنگٹن میں شامی سفارت خانے پر نیا پرچم، امریکی شہریوں کو شام چھوڑ دینے کی ہدایت

واشنگٹن (ہمگام نیوز)امریکا نے واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے پر اس کا نیا پرچم لہرانے کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام کو چھوڑ دیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری نئے بیان میں تمام امریکیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالات کے پیش نظر شامی اراضی سے کوچ کر جائیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں سیکورٹی کی صورت حال ابھی تک غیر یقینی ہے اور ملک کے تمام حصوں میں مسلح تنازع کے بیچ حالات سے متعلق کوئی پیش...