دبئی (ہمگام نیوز) بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد اسرائیلی حلقوں نے اس معاملے کو فوری طور پر رد کردیا۔ اب سب سے نمایاں سوال یہ ہے کہ اگلے مرحلے میں کیا ہوگا۔ اسرائیل اور اس کے ادارے گرفتاری کے احکامات سے کیسے نمٹ رہے ہیں؟
اس بارے میں العربیہ چینل کے قانونی امور کے مشیر مجدی الحلبی نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل اور خطے کے سیاسی فورم اس بات پر متفق ہیں کہ...
کئیف(ہمگام نیوز) روس کی جانب سے 33 ماہ طویل جنگ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے میزائل کے آغاز کے بعد یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک "نئے خطرات" کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے فضائی دفاع کے لیے نئے نظام تیار کرنے پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ کسی دوسرے ملک میں نئے ہتھیار کو دہشت زدہ کرنے کے لیے آزمانا ایک "بین الاقوامی جرم" ہے۔ انہوں نے روس کو جنگ کو بڑھانے سے روکنے کے لیے دنیا...
دی ہیگ(ہمگام نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے جنگی جرائم کے الزام کے سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری زد میں آنے والے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ حماس کے بعض حکام کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم جن کی غزہ جنگ کے جاری رکھنے کے حق میں امریکہ نے ایک روز پہلے ایک بار پھر ویٹو کا استعمال کیا ہے، انسانیت کے خلاف اس غزہ جنگ کے دوران مبیہ طور پر مرتکب پائے گئے ہیں۔
واضح رہے یہ اسرائیلی جنگ...
نئ دہلی (ہمگام نیوز) بھارت کے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکہ میں ایک مبینہ اسکیم کے تحت 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت دینے اور اسکیم کو امریکی سرمایہ کاروں سے چھپانے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام نے اڈانی کے علاوہ اڈانی گرین انرجی کے دو دیگر ایگزیکٹوز، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور ونیت جین پر بھی فرد جرم عائد کی ہے۔
امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلین میں امریکی اٹارنی کے دفتر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اڈانی نے قابل تجدید توانائی کی...
بیروت(ہمگام نیوز) جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور کئی سرحدی قصبوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں اسرائیلی فوج نے 3 لبنانی دیہات کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج جمعرات کے روز "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری بیان میں برج الشمالی، معشوق اور الحوش کی آبادی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر علاقہ خالی کر کے دریائے الاولی کے شمال کی سمت چلے جائیں۔ ساتھ خبردار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج ان علاقوں میں حزب اللہ کے ساتھ طاقت...