چهارشنبه, اپریل 23, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

استاد ذاکر حسین رخصت ہوئے؛ طبلہ نوازی ان کی پہچان تھی پھر وہ اس کی پہچان بن گئے

نئی دہلی (ہمگام نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کا انتقال اتوار کی شب امریکہ میں ہوا۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ ان کے خاندان کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں آخری سانسیں لیں جہاں وہ پھیپھڑوں کے مرض کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ذاکر حسین کا کریئر تقریباً چھ دہائیوں پر محیط تھا۔ اس میں نہ صرف انہوں نے روایتی طلبہ نوازی میں اپنی مہارت منوائی بلکہ مغربی موسیقاروں اور گیت نگاروں کے ساتھ کام کرکے اسے جدید موسیقی سے بھی ہم آہنگ...

یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے اسرائیل میں ہزاروں افراد کا احتجاج

تل ابیب(ہمگام نیوز) حماس کے خلاف 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے بعد بھی غزہ میں قید باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ہفتے کے روز ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلیوں نے شرکت کی۔ معروف اسرائیلی اداکار لیور اشکنازی نے تل ابیب کے تجارتی مرکز میں جمع ایک ہجوم کو بتایا، "ہم سب اس بات پر متفق ہو سکتے ہیں کہ ہم اب تک ناکام رہے ہیں اور اب ہم ایک معاہدہ طے کر سکتے ہیں۔" اتزک ہارن جن کے بیٹے ایتان اور لائر بدستور غزہ میں قید ہیں، نے کہا: "جنگ...

شام کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو شام کی سرزمین باہر سے نکالنے کا مطالبہ

دمشق (ہمگام نیوز) شام کی عبوری حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر شامی سرزمین پر اپنے حملے بند کرنے اور ان علاقوں سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اقدام کرے جہاں وہ 1974ء میں طے پانے والے علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی شام میں داخل ہوا ہے۔ جمعے کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعے کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو بھیجے گئے دو ایک جیسے مکتوبات میں اقوام متحدہ میں شام کے سفیر قصی الضحاک نے کہا کہ...

بشار الاسد کے زوال سے قبل ہی شامی فوجیوں کا انحراف شروع ہوگیا تھا: دستاویز میں انکشاف

لندن (ہمگام نیوز) رائٹرز کو ملنے والی انٹیلی جنس دستاویزات اور منحرف شامی فوج کے افسران، عراقی دھڑے کے رہنماؤں اور حزب اللہ کے ارکان سے منسوب ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ شامی فوج کے زیادہ تر آپریشنل کمانڈ ڈھانچے کو ایرانی فوجی مشیروں اور ان کے ساتھ منسلک مسلح گروپ چلا رہے تھے۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پست حوصلہ، اتحادیوں کا چھوڑنا اور بدعنوانی کی وجہ سے بڑھتا ہوا غصہ شامی فوج کے خاتمے کا سبب بن گیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دمشق پر اسرائیلی حملوں کے بعد بہت سے ایرانی مشیر شام چھوڑ...

غزہ : اسرائیلی فضائی حملے میں 25 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی

غزہ(ہمگام نیوز)غزہ میں النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 25 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فلسطینی طبی کارکنان کے مطابق ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت پر یہ حملہ جمعرات کے روز ہوا۔ طبی کارکنان نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تقریبا 40 افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں، ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اسرائیلی حملے میں النصیرات میں مذکورہ عمارت کے نزدیک کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے جمعرات کے روز امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو...