تہران (ہمگام نیوز) جمعرات کے روز ایک ایرانی گلوکارہ کو ان کے حامیوں نے ہیرو کے طور پر سراہا لیکن اسلامی لباس کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب کے بغیر آن لائن کنسرٹ کرنے پر انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا۔
پارستو احمدی نے بدھ کو اپنے یوٹیوب چینل پر موسیقی کی پرفارمنس براہِ راست نشر کی۔ انہوں نے سر پر سکارف نہیں پہنا اور ایک طویل چغہ نما سیاہ لباس میں ان کے شانے برہنہ نظر آتے ہیں۔
کنسرٹ جس میں کوئی سامعین موجود نہیں تھے، ایران کے اندر شوٹ کیا گیا جس میں احمدی...
مشہد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
بروز جمعرات کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں دو افغان شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی جو کہ منشیات کے الزام میں قید تھے ۔
ان دو افغانوں کی شناخت 22 سالہ محمد شاہ اچکزہی اور 24 سالہ رحیم اچکزہی، جو کہ افغانستان کے صوبہ فرح سے ان کا تعلق بتایا گیا ہے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق محمد شاہ اور رحیم کو 2022 میں مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔
نیویارک (ہمگام نیوز) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غیر مشروط اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔ حماس کی طرف سے یہ خیرمقدمی بیان جمعرات کے روز جاری کیا گیا ہے۔
اس بیان میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کی طرف سے کی جانے والی مخالفت کو علامتی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ کہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹ حمایت میں آنے سے امریکہ و اسرائیلی مخالفت محض علامتی رہ گئی۔
حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز...
برلن(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جرمنی کے دو شہروں، کولن اور کیمنٹس، میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہروں کے دوران بی این ایم کے ممبران نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنے مطالبات اور بلوچستان کی سنگین صورتحال کو اجاگر کیا۔
مقررین نے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی، جہاں پاکستانی ریاست منظم انداز میں ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بی این ایم جرمنی چیپٹر کے صدر، شرحسن، نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کو بنیادی انسانی...
کابل (ہمگام نیوز)خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق طالبان حکومت کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ بدھ کو وزارتِ مہاجرین کے دفاتر میں ہوا جس میں خلیل حقانی سمیت اُن کے کچھ دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اُن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
خلیل حقانی، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے۔
حقانی نیٹ ورک کو افغان جنگ...