نیویارک (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بدھ کو ایک قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کر رہی ہے جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
غیر پابند قرارداد میں غزہ تک انسانی امداد کی غیر محدود رسائی کا مطالبہ بھی ہے بالخصوص شمال میں جو ایک سال سے جاری تنازع کا شکار ہے۔ سلامتی کونسل میں اسی طرح کے اقدام کو امریکہ کے ویٹو کر دینے کے بعد یہ قرارداد پیش کی گئی ہے۔
فلسطینی سفیر ریاض منصور نے غزہ کو "فلسطین کا خونریز...
دبئی (ہمگام نیوز) شام کے دار الحکومت دمشق میں آج منگل کے روز ایک بار پھر زور دار دھماکے سنے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ "المرصد" کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا کہ اتوار کی صبح بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے اب تک اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں پر تقریبا 310 فضائی حملے کیے ہیں۔
رامی کے مطابق ان حملوں میں اہم فوجی مقامات اور شامی فوج کے اثاثوں کو تباہ کر دیا گیا البتہ یہ تمام جگہیں انسانوں سے خالی تھیں۔ انھوں نے زور دے کر بتایا...
استنبول(ہمگام نیوز) ترکیہ میں پیر کے روز دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ترک حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق پانچ فوجی اہلکار جائے حادثے پر ہی مر گئے جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا کے گورنر عبداللہ ایرن نے بتایا ہے ’یہ...
دمشق (ہمگام نیوز)اسرائیل نے پیر کے روز شام کے کئی علاقوں میں مختلف عسکری مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ "المرصد" کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے مطابق ان حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔
رامی کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط اور بشار کے ملک سے فرار ہونے کے بعد اسرائیل، شام کی فوجی صلاحیتیں تباہ کر رہا ہے۔
اسرائیل نے پیر کے روز عالمی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا تھا کہ کہ اس نے شام کے ساتھ سرحد پر ہتھیاروں سے خالی پٹی میں "محدود...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی حکام نےشام کے دار الحکومت میں باغی فورسز کے داخلے کے ایک روز بعد اور روسی حکام کی جانب سے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے دمشق سے فرار اور ماسکو میں پناہ لینے کی تصدیق کے ایک گھنٹے بعد بات کرتے ہوئے، زور دیا کہ شام میں موجود لگ بھگ ان 900 امریکی فوجیوں کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جن میں سے بیشتر ملک کے شمال مشرق میں کرد زیر قیادت ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ یا ایس ڈی ایف کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے...