چهارشنبه, اپریل 23, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

شام میں حکومت سازی شروع؛ باغیوں کا تشدد میں ملوث فوجی حکام کے خلاف کارروائی کا عندیہ

دمشق (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ نے حکومت سازی پر کام شروع کر دیا ہے جب کہ باغی رہنما نے تشدد میں ملوث سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق شامی باغی گروپ 'حیات تحریر الشام' کے کمانڈر احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے بشار الاسد کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم رہنے والے محمد الجلالی سے ملاقات کی اور انتقالِ اقتدار کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت...

روس نے بشار الاسد کو سیاسی پناہ دینے کی تصدیق کردی

ماسکو(ہمگام نیوز) روس کے حکومتی مرکز کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے صحافیوں کو بتایا ہےکہ صدر ولادیمیر پوٹن نے ذاتی طور پر بشار الاسد کو پناہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے سربراہِ مملکت ہی کرسکتے ہیں اس لیے پناہ دینے کا فیصلہ صدر پوٹن کا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر پوٹن نے روس پہنچنے کے بعد بشار الاسد سے ملاقات نہیں کی ہے۔ کریملن نے روس میں معزول شامی صدر کے قیام وغیرہ کی تفصیلات سے متعلق پوچھے گئے سوالو ں پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دمتری پیسکوو نے کہا کہ ماسکو شام...

وس اور ایران کمزور حالت میں ہیں‘؛ شام کی صورتِ حال پر ٹرمپ کا ردِ عمل

واشنگٹن (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ردِ عمل میں کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کی دلچسپی شام سے ختم ہو چکی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اتوار کو باغیوں کے شام کے دارالحکومت دمشق میں داخلے اور بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اپنے پہلے ردِ عمل میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک...

بشار حکومت خاتمے کے بعد دمشق میں رات کا کرفیو؛ عسکری کارروائیوں کی نگران انتظامیہ

دمشق (ہمگام نیوز)صدر بشار الاسد اور ان کی فورسز کے خلاف لڑنے والی مسلح اسلام پسند اپوزیشن تحریر الشام تنظیم کی قیادت نے اتوار آٹھ دسمبر کی سہ پہر اعلان کیا کہ دارالحکومت دمشق میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر شائع کردہ شامی اپوزیشن کی ''عسکری کارروائیوں کی نگران انتظامیہ‘‘ نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم اتوار کی شام سے پیر کی صبح پانچ بجے تک جس شبینہ کرفیو کا اعلان کیا گیا، وہ بظاہر...

شام میں ظالم حکومت آخر کار انجام کو پہنچ گئی: فرانسیسی صدر

پیرس(ہمگام نیوز) اتوار کو فرانسیسی صدرعمانویل میکروں نے شام کے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا۔ میکروں ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میں شامی عوام، ان کے حوصلہ اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ان کے لیے امن، آزادی اور اتحاد کی خواہش کرتا ہوں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فرانس مشرق وسطیٰ میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا"۔ آج اتوار شام کے ٹیلی ویژن نے عظیم انقلاب...