ہمگام نیوز: حال ہی میں امریکہ میں قائم غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ نے قابض پاکستان میں توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو بے نقاب کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کے نام پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جاتے ہیں، جس کے ذریعے کئی افراد کو غیر منصفانہ طور پر قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں توہینِ مذہب کے الزامات کے تحت لوگوں کو اکثر طویل قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ عدالتیں مذہبی گروپوں کے دباؤ سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ صورتحال...
ہمگام نیوز : ہندوستانی حکومت نے پیر کے روز ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں ان کے ریمارکس پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایران میں اقلیتوں کے ساتھ ان کی حکومت کے سلوک کی یاد دلائی۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں اقلیتوں کے بارے میں کئے گئے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔" "یہ غلط معلومات پر مبنی اور ناقابل قبول ہیں۔ اقلیتوں پر تبصرہ کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا جاتا ہے...
غزہ (ہمگام نیوز) فلسطینی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو حملوں میں غزہ کی پٹی میں چار بچوں اور پانچ خواتین سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پیر کی صبح کے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوگئی ۔ جن میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ لاشیں وصول کرنے والے العودہ ہسپتال نے کہا کہ 13 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہسپتال کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مرنے والوں میں ماں اور...
غزہ (ہمگام نیوز) حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ جنگ میں سات اکتوبر سے اب تک کم از کم 41,206 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کا اب 12واں مہینہ جاری ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 24 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 95,337 ہو گئی ہے۔
واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق لگتا ایسا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز فلوریڈا میں قاتلانہ حملے کا نشانہ تھے۔
سیکرٹ سروس کے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک یا ایک سے زیادہ ایجنٹ نے ٹرمپ کے نجی گولف کورس میں "ایک مسلح پر فائرنگ کر دی"۔ اس مسلح شخص کا انکشاف گولف کورس کی جھاڑیوں میں ہوا تھا۔ حکام کے مطابق مذکورہ جگہ سے ایک "AK-47" کلاشنکوف طرز کی بندوق، ایک دور بین اور ایک "گو پرو" کیمرا بھی ملا ہے۔
مشتبہ شخص ایک سیاہ رنگ کی گاڑی...