تہران( ہمگام نیوز ) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے ملک کے وسط میں اصفہان میں وزارت دفاع کے کمپلیکس پر کل رات ایک ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کو وزارت دفاع کے کمپلیکس کے سامنے مار گرایا گیا۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ ناکام حملے میں وزارت سے وابستہ "امیر المومنین کمپلیکس کو ایک چھوٹے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن دفاعی نظام نے اسے مار گرایا۔ خبر رساں ایجنسی کےمطابق اس کارروائی میں سکیورٹی سائٹ کو کوئی...
سنندج ( ہمگام نیوز ) 2023 کے پہلے تین مہینوں کے دوران ایرانی جیلوں میں 48 کرد قیدیوں کو پھانسی دی گئی، جن میں سے تین سیاسی قیدی تھے، اور اس تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 270 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر، 2023 کے پہلے تین مہینوں (جنوری، فروری اور مارچ) کے دوران کردستان اور ایران کے دیگر شہروں کی جیلوں میں 48 کرد قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران میں...
لندن (ہمگام نیوز) برطانوی وزیر داخلہ، سویلا بریورمین ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی مردوں کے حوالے سے کہا کہ یہ گرومنگ گینک (جنسی جرائم کے مجرمین) میں شامل ہیں جو”انگلش لڑکیوں کو بہکانے، ریپ کرنے، منشیات کی لت لگانے اور انہیں نقصان پہنچانے” جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد مردوں کے ثقافتی اقدار برطانوی اقدار سے متصادم ہیں، وہ خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ گرومنگ گینگ سے مراد ایسے افراد کے گروپ سے ہے جو پریشان حال بچوں کی پرورش کے دوران انہیں ڈرا دھمکا کران کا...
نئی دہلی( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کے رہ نما راہول گاندھی نے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنے خلاف سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائرکردی ہے اوراپیل عدالت سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔اس سزاکے نتیجے میں انھیں عام انتخابات سے ایک سال قبل پارلیمان کی رُکنیت کا نااہل قراردے دیا گیا تھا۔
باون سالہ راہول گاندھی کوگذشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک ریاستی قانون ساز کے دائرکردہ ہتک عزت کے کیس میں...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائیڈ بلو ٹک ہٹائے جانے کے بعد امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹر کا ویریفائیڈ چیک مارک اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے ماہانہ فیس ادا کرنے سے انکار کردیا۔
نیویارک ٹائمز کے ترجمان کے مطابق ہم بلو ٹک ویریفکیشن کیلئے ماہانہ فیس ادا نہیں کریں گے نہ ہی رپورٹرز کے پرسنل اکاؤنٹس پر بلو ٹک ویریفکیشن کیلئے کوئی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے لاگو کی گئی نئی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ چیک مارک صرف پیڈ سبسکرپشن پر دستیاب ہوں گے، اداروں کیلئے گولڈ چیک مارک ویریفکیشن کی ماہانہ...