جمعه, نوومبر 29, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

شام: حمص کے قریب واقع الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں اسرائیلی بمباری

دمشق ( همگام نیوز ) شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کے روز الصباح شام کے ایئر ڈیفنس نے حمص کے علاقے پر اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا۔ نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے حمص کے دیہی علاقوں میں الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف کو نشانہ بنایا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق اس میزائل حملے سے ایک دن قبل دمشق کے جنوب مغرب میں مختلف ٹھکانوں پر اسرائیل نے میزائل حملے کیے تھے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوب مغرب میں شامی حکومت اور ایران نواز...

افغانستان: ایک سیاح سمیت تین برطانوی طالبان کے ہاتھوں یرغمال

لندن ( ہمگام نیوز ) ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم ’پریسیڈیم نیٹ ورک‘ نے ہفتے کی شام اس امر کا اظہار کیا ہے ’’کہ طالبان نے ایک سیاح سمیت تین برطانوی باشندوں کو افغانستان میں قید کر رکھا ہے۔‘‘ تنظیم نے مزید کہا ’کہ وہ یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔" دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے "ہم افغانستان میں زیر حراست برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطہ قائم کرنے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔" پریسیڈیم کے رکن سکاٹ رچرڈز نے اسکائی نیوز کو بتایا...

پاکستان میں سکھ برادری کا ایک شخص قتل

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان میں اقلیتی برادری سکھ سے منسلک ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہِ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکھ کمیونٹی سے منسلک دیال سنگھ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق دیال سنگھ کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دکان میں بیٹھے تھے، قتل کا واقعہ جمعے کی سہ پہر تین بجے پیش آیا۔ سکھ برادری نے دیال سنگھ کے قتل پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور دیگر اداروں سے برادری کے افراد کو...

افغانستان میں رہ جانیوالے اسلحے سے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی طاقت بڑھ گئی: امریکی میڈیا

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی نشریاتی ادارے ریڈیو فری یورپ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ حاصل کرلیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے صورت حال پر اپنی تازہ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ جو دہشت گرد پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں ان کو افغانستان میں میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ مل گیا ہے۔ ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکی اسلحے کے حصول سے کالعدم تحریک...

امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی، ایران ہرجانے کا حقدار ہے، ایران کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں پر ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔...

ایمسٹرڈیم ( ہمگام نیوز ) جمعرات کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے فیصلہ سنایا کہ اس کے پاس ایران کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کے بارے میں دائرہ اختیار نہیں ہے جس کے بارے میں ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف اپنے منجمد اثاثوں میں سے تقریباً دو ارب ڈالر کی ریلیز کے لیے شکایت کی گئی تھی، لیکن ساتھ ہی ، اس نے امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ امریکہ کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران ہرجانہ کا حقدار ہے تاہم معاوضے...