دمشق( ہمگـام نیوز ) شام میں زلزلے کے قومی مرکز نے اعلان کیا کہ کل صبح بدھ اور جمعرات کی صبح تک چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 20 ہلکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
شام کی عرب خبر رساں ایجنسی (سانا) نے آج ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے ترکیہ کے صوبے ہاتے میں 9 جھٹکے ریکارڈ کیے۔ اس کے علاوہ شمالی لبنان اور ترکیہ میں زلزلے کے 10 جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مرکز نے اشارہ کیا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.8 اور 3.8 ڈگری کے درمیان تھی۔ ان زلزلوں...
نیویارک( ہمگام نیوز ) دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل سرچ کو روزانہ اربوں افراد مختلف معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اب یہ زندگی بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ نیا فیچر بنیادی طور پر موسمیاتی الرٹ ہوگا جو شدید گرم موسم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے گا۔
گوگل نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں ہیٹ ویوز اور موسمیاتی شدت میں اضافے کی توقع ہے جس سے ہیٹ اسٹروک اور اموات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
اسی...
بوسان ( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ جنوبی کوریا چیپٹر نے 27 مارچ یوم سیاہ کے موقع پر بوسان شہر کے بوسان سٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کا مقصد بلوچستان پر قبضے کے دن بلوچ قومی جذبات کو دنیا کو سامنے اجاگر کرنا تھا۔اس دن بلوچ قوم پاکستانی فوج کے ہاتھوں اپنی آزادی سے محروم ہوئی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کی جارحیت اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سروں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضے کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے مقبوضہ...
سڈنی ( ہمگام نیوز ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 156 ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی سالانہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے 2022 میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آٹھ مختلف حصوں میں تحقیقات کی ہے ۔
اس رپورٹ میں، جو پیر، 27 مارچ کو شائع ہوئی، "خواتین، زندگی، آزادی" کی انقلابی بغاوت کو "بے مثال"، "عوام کی" اور "وسیع پیمانے پر" بغاوت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ایرانی حکومت ان مظاہروں میں عوام کے مطالبے کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی فورسز نے ایرانی عوام کے احتجاج کو دبانے کے...
ایتھنز (ہمگام نیوز ) یونانی پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں ایران کی مدد سے یہودیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانا تھا۔
حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد، جو مبینہ طور پر بیرون ملک دہشت گردی کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، کو وسطی ایتھنز کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے۔
ایک سرکاری اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد پاکستانی نژاد ہیں لیکن انہوں نے مزید...