ٹینیسی ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں فائرنگ کر کے 3 کم سن طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی 28 سالہ لڑکی اوڈرے ہیل سے متعلق ہوشربا انکشافات سامئے آئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کرنے والی قاتل لڑکی کو پولیس نے جوابی کارروائی میں مار دیا تھا۔ لڑکی کی شناخت 28 سالہ اوڈرے ہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کا مکمل نقشہ تھا جس پر سیکیورٹی سمیت...
کابل ( ہمگام نیوز ) افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سیکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔
ترجمان طالبان کے مطابق خود کش بمبار نہیں رکا تو سیکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلادی دیں جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا اور اسی وقت خود کش دھماکا کردیا۔
خود کش حملے...
جنیوا ( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اتحاد سے نہ صرف مغربی مفادات کو خطرہ ہے بلکہ یہ اتحاد بلوچ عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر بھی براہ راست حملہ کرتا ہے۔
انھوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 52ویں باقاعدہ نشست کے موقع پر ایک ضمنی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مشاورتی حیثیت میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم (این جی اوز) ضمیر کی آزادی کے لیے ، انجمنوں اور افراد کے مابین...
واشنگٹن (ہمگام نیوز)اعلی ترین امریکی عہدے دار کے مطابق ایران دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایک جوہری بم بنانے کی صلاحیت کا حامل مواد بنا سکتا ہے ۔جمعرات کو اراکین کانگریس سےخطاب کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے قانون سازوں کو بتایا کہ امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے اپنےعزم پر قائم ہے ۔
ملی نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ، یا وہ جب کبھی اسے تیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکی فوج، بھی اس کے متعلق متعدد ترجیحات تیار کر چکی ہے۔
دوسری...
پیرس ( ہمگام نیوز ) فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
مظاہرین نے نیوز پیپر کیوسک اور ڈسٹ بن جلادیے۔دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 80 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتجاج اور اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن پُرتشدد احتجاج قابل قبول نہیں۔