واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے درمیان آباد کاروں کو مغربی کنارے میں چار بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دینے کے قانون کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ واشنگٹن نے اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو واشنگٹن کے جس دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یہ خوش آئند نہیں ہے۔ نتین یاھو کا واشنگٹن میں پر تپاک استقبال نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی اس واضح موقف تک پہنچ گئے ہیں کہ امریکی ان کا...
لندن ( ہمگام نیوز) غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف پر 21 ایرانی ساختہ ڈرون سے حملہ کیا جن میں سے 16 ڈرون کو مار گرایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے رات گئے فضائی حملوں سے یوکرین کو نشانہ بنایا، ہلاک افراد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
روس کی جانب سے طاقتور فضائی کارروائی اس وقت کی گئی جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے مہمان اور دوست چینی صدر شی جن پنگ کو الوداع کہہ رہے تھے۔
روسی فضائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا...
واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو رمضان المبارک کے آغاز پر چین کی ایغور اقلیت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں "یکجہتی" کا اظہار کیا۔
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا، "امریکا اور اتحادی، مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں جو مسلسل ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، بشمول چین میں ایغور، برما میں روہنگیا، اور دنیا بھر میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی دیگر مسلم کمیونٹیز۔"
بائیڈن نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین اور پاکستان میں سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اس مقدس...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی تجربہ کار سابق سینئر افسران نے اپنے لکھے ہوئے خط میں کہا کہ ایران جوہری حد کو عبور کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے اور اس طرح مشرق وسطیٰ میں بحران کو جنم دے رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے،امریکہ اسرائیل کو فوری طور پر جدید ہتھیار فراہم کرے جو اسے ایٹمی ایران کو روکنے کے لیے درکار ہے۔
ریٹائرڈ امریکی فوجی افسران نے خط میں کہا ، ہم ایک ایسے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں جو ایران کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام سے درپیش خطرے کو حقیقی طور پر ختم کریں۔ لیکن ایسا...
تہران (ھمگام انٹرنیشنل) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے سب سے اہم خودمختار ادارے کے طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تہران کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ جن معاملات میں ایران نے معاہدے کیے ہیں ان پر عمل کے لیے ایران کا عزم پیچیدہ علاقائی مسائل میں پیش رفت کی راہ ہموار کرے گا ۔ اس وقت خطے میں سلامتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ تہران اور بغداد کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے ایرانی کرد پارٹیوں کی صورت حال پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو عراق کے کردستان علاقے میں...