برسلز (ھمگام انٹرنیشنل) یورپی وزراء نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں آٹھ ایرانیوں اور تہران حکومت کے طاقتور ترین اداروں میں سے ایک کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پراتفاق کیا ہے۔
ان ایرانی شخصیات بشمول علماء، ججوں اور ایک براڈکاسٹر پرالزام ہے کہ انھوں نے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سکیورٹی فورسزکے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں قائدانہ کردارادا کیا تھا۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ خاص طورپرعدلیہ کے ان ارکان پر پابندیاں عاید کررہی ہے جو غیر منصفانہ مقدمات میں سزائے موت دینے اور مبیّنہ مجرموں پر تشدد کرنے کے ذمے...
کابل (ھمگام انٹرنیشنل) افغانستان میں نئی حکومت طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اُن تمام رشتہ داروں کو برطرف کریں جنھیں انھوں نے سرکاری عہدوں پر رکھا ہوا ہے۔
ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اہلکار اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں اور مستقبل میں رشتہ داروں کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔
طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالتے ہی کچھ سینیئر عملے کو برطرف کر دیا تھا، جبکہ دیگر فرار ہو گئے تھے۔
ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ...
خوشی کا عالمی دن: دنیا کے سب سے خوش اور غمگین ممالک کون سے ہیں؟
(ھمگام رپورٹ)
2013ء سے اقوام متحدہ دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منارہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق کسی بھی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔گذشتہ سال عالمی بحرانوں کا سامنا رہا ہے۔ان میں کووِڈ 19 کی وبا، یوکرین میں جنگ، فلسطینیوں کے خلاف تشدد، عالمی افراطِ زر، خوف ناک قدرتی آفات اورآب وہوا کی ہنگامی صورت حال شامل...
یوروشلم (ھمگام نیوز) اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلائیل سموتریچ نے فلسطینی عوام کے وجود کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطینی عوام جیسی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک خیالی اختراع ہے جو 100 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہے"۔
انتہا پسند وزیر نے اس سے قبل حوارہ میں تشدد کی کارروائیوں کے بعد قصبے کو صفحہ ہستی سے "مٹانے" کا مطالبہ کیا تھا۔
اسرائیلی اخبار "دی یروشلم پوسٹ" کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی "مذہبی صیہونیت" پارٹی کے سربراہ سموتریچ نے یہ بات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہیں فرانس میں بنیاد پرست صیہونی...
لندن (ھمگام نیوز) برطانیہ نے پیر کے روز ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے سات اعلیٰ عہدے داروں پرپابندیاں عایدکردی ہیں۔ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ اس گروپ کی مالی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے ذمہ دارہیں۔
برطانیہ کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان اوردوصوبوں تہران اور البرزمیں کام کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے دو سینیرکمانڈرشامل ہیں۔
برطانوی وزی خارجہ جیمزکلیورلی نے کہا کہ "آج ہم پاسداران انقلاب کے ان سینیر رہنماؤں کے خلاف...