پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

جمہوریہ کونگو میں باغی گروپ کا حملہ،14 شہری ہلاک

کونگو( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 14 عام شہری مارے گئے۔  مقامی پریس کے مطابق، شمالی کیوو صوبے سے وابستہ لوبیرو قصبے میں ڈیموکریٹک اتحاد نامی باغی گروپ نے حملہ کر دیا جس میں 14 عام شہری مارے گئے۔  یوگنڈا اور کونگو میں نوے کی دہائی سے مصروف باغی گروپADF کا قیام ، یوگنڈا نیشنل لبرل فورس ،یوگنڈا مسلم لبریشن فورس اور تبلیغی جماعت جیسی تنظیموں کے اتحاد سے عمل میں آیا تھا۔ اس تنظیم نے سال 2014 سے اب تک ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک اور...

بی ایچ آر سی کا جنیوا میں سیمینار و اقوامِ متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ

سوئٹزرلینڈ (ھمگام نیوز) 15 مارچ 2023 کو بلوچ ہیومن رائٹس کونسل (BHRC) نے جنیوا کے جان ناکس سینٹر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جہاں اس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ سندھ اور بلوچستان میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے۔  "بلوچستان اور سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں انسانی حقوق کی وکالت کرنے والی مختلف تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ سیمینار کی نظامت بی ایچ آر سی کے قمبر ملک نے کی جبکہ سیمینار کی صدارت بی ایچ آر سی کے صمد بلوچ نے...

ایکواڈور و شمالی پیرو میں 6.8 شدت کا زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، متعدد افراد ہلاک و زخمی

  نیویارک ( ھمگام نیوز) ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے کے سبب عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک اور 126 زخمی ہو گئے۔   نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاطینی امریکہ کے ممالک ایکواڈور اور شمالی پیرو میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، سانتا روزا ائیرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا۔   ایکواڈور حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے، زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے ساتھ ساتھ وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔ زلزلہ زدگان کو ریلیف فراہم...

بنگلہ دیش میں تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 17 افراد ہلاک،25 زخمی

ڈھاکہ (ھمگام نیوز) بنگلہ دیش میں ایک تیز رفتار مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ایک بس ہائی وے کی باڑ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے کھائی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جب مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور...

عالمی فوجداری عدالت کا فیصلہ درست، پوتین نے جنگی جرائم کیے: بائیڈن

واشنگٹن (ھمگام نیوز) بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے حیران کن طور پر جمعہ کو روسی صدر ولادی میر پوتین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس فیصلے کی تائید کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کافیصلہ درست ہے پوتین نے واضح طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ یہ قدم بہت مضبوط نقطہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ مزید انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ امریکہ بین الاقوامی ٹریبونل کا...