یروشلم (ھمگام نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی نمائندگی کرتی ہے، اسرائیل کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے جمعہ کو بیجنگ میں سعودی ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے ردعمل میں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ملک میں عدالتی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ملک کے خارجہ تعلقات کو نظر انداز کیا ہے۔ ان متنازعہ عدالتی اصلاحات کی وجہ سے ملک میں مظاہروں کا سلسہ جاری ہے۔
حزب اختلاف کے اہم رہنما یائر لاپڈ نے ٹویٹر...
کابل (ھمگام نیوز) غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق دھماکہ افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں صحافیوں کے لیے ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوا، طالبان پولیس کے ترجمان کے مطابق 5 صحافیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
بلخ پولیس کے لیے طالبان کے مقرر کردہ ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکہ صوبے کے دارالحکومت مزار شریف میں تبیان فرہنگ مرکز میں اس وقت ہوا جب صحافی ایوارڈ کی تقریب میں جمع تھے۔
ایک دھماکہ بلخ کے دوسرے پولیس ڈسٹرکٹ میں ہوا ہے، محمد آصف وزیری نے ہلاکتوں کی تعداد کی...
تل ابیب: (ھمگام رپورٹ) پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے دورے پر جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور ایسی کارروائیوں کے خلاف خبردار کیا جو مزید عدم تحفظ کو جنم دے سکتے ہیں۔
آسٹن نے کہا، "میں یہاں ایک دوست کے طور پر ہوں جو اسرائیل کی ریاست کی سلامتی کے لیے دل کی گہرائیوں سے پرعزم ہے، لیکن ریاست ہائے متحدہ ایسے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو مزید عدم تحفظ کو جنم دے، بشمول آبادکاری میں توسیع اور اشتعال انگیز بیان بازی۔
انہوں...
تہران/ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی دو حریف طاقتوں کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے درمیان بیجنگ میں چار دن پہلے خفیہ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔
ایران سعودی عرب اور چین کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تہران اور ریاض نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس کے علاوہ، معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہے۔ جمعے کے سمجھوتے پر ایران کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار علی شمخانی اور سعودی...
چین (ہمگام نیوز) عالمی خبر رساں کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (پارلیمنٹ) کے اجلاس میں چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ صدر شی کے خلاف صدارت کے لیے کوئی امیدوار مدِ مقابل نہیں تھا۔ اس لئے یہ کارروائی رسمی تھی، 15 منٹ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔
گزشتہ برس اکتوبر میں چین کی برسراقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں سی جن پنگ تیسری مرتبہ پارٹی کتے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے، اس لئے یہ بات یقینی تھی کہ وہی آئندہ 5 برس کے لئے چین کے صدر بھی ہوں...