استنبول ( ہمگـام نیوز ) ترکیہ کی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) نے 6 فروری سے 4 مارچ تک ترکیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں اور آفٹر شاکس خوفناک تعداد کا اعلان کیا ہے۔
ترک انادولو ایجنسی نے ’اے ایف اے ڈی‘ کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے 6 فروری سے آج تک ترکیہ اور اس کے ارد گرد تقریباً 13,000 زلزلوں اور آفٹر شاکس کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔
6 فروری کوجنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے دو زلزلے آئے،...
لندن ( ہمگام نیوز ) پانچ امریکی عہدیداروں اور نیٹو (نیٹو) نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے روس کے لیے اپنی فوجی مدد دوگنا کر دی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تہران کی طرف سے ماسکو کے لیے نئی فوجی ڈیل یوکرین میں جنگ کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تاہم اس کے نتیجے میں ایران کو مزید عالمی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور اس کی معیشت مزید تباہ ہوسکتی ہے۔
عہدیداروں نے تصدیق کی کہ ماسکو اور تہران نے پہلے ہی روس کے اندر ایک ڈرون فیکٹری بنانے کے منصوبے پیش کیے...
زاہدان ( ہمگام نیوز ) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں مکی مسجد کے ایک گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار گارڈ کو مار پیٹ بھی رہے ہیں۔ بلوچ کارکنوں نے زاہدان کے تمام لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کے تمام محلوں سے نکل کر جلد از جلد مکی مسجد پہنچیں اور مکی مسجد پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ توڑ دیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران کے بلوچستان میں سنیوں کے رہنما...
پیرس ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے اسرائیلی حکام کی طرف سے غرب اردن کے علاقے حوارہ کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹانے کے نفرت انگیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی وزراء کی جانب سے حوارہ گاؤں کا وجود مٹانے کے مذموم بیانات اور دھمکیاں ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لوگینڈر نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان تبصروں سے "نفرت اور موجودہ کشیدگی" میں اضافہ...
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2011 میں شروع ہونے والی شامی جنگ اور اس میں حزب اللہ ملیشیا کی مداخلت کو کئی سال گزر جانے کے باوجود شام میں اب بھی ایک لائف لائن موجود ہے جو حزب اللہ کو زندہ رکھنے کے لیے اسے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرتی ہے۔ ایران اپنے زیر کفالت منصوبوں میں حزب اللہ کو ایک ’’ عقبی باغ‘‘ کی حیثیت سے تحفظ فراہم کرتا آرہا ہے۔
حزب اللہ شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کرتی۔ تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق عمومی مشن کے معیار کے علاوہ کسی...