چین نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ ملک کی اقتصادی اور مالی پالیسیوں کے سنگین اثرات سے پاکستان اور کئی دیگر ممالک کو مشکل معاشی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
(ہمگام نیوز)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی۔چینی ترجمان سے امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے نمائندے نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ اور موڈیز کی رپوٹ کے حوالے سے اپنے سوال میں کہا تھا کہ پاکستان کو رواں سال جون تک سات ارب ڈالر...
بوسان ( ہمگام نیوز ) بی این ایم جنوبی کوریا کی طرف سے بوسان شہر میں بف اسکوائر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ خواتین پر تشدد کے خلاف کیا گیا تھا۔مظاہرے کا مقصد ماھل بلوچ کے اغواء کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرانا تھا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں ماھل بلوچ کے اغواء اور بلوچوں کی جبری گمشدگی سے متعلق نعرے درج تھے۔مظاہرین نے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کے جاری مظالم پر خطاب کیا۔
مظاہرے میں شریک 13 سالہ بختاور...
واشنگٹن ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے سات روز قبل یرغمال بنائے گئے نیوزی لینڈ کے پائلٹ کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی، فلپ مہرٹینز نامی کیوی پائلٹ کو پاپوا کے دور افتادہ پہاڑی صوبے ندوگا میں اپنے طیارے کی لینڈنگ کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں پائلٹ کو مغربی پاپوا نیشنل لبریشن آرمی ( ٹی پی این پی بی ) کے سات جنگجوؤں نے گھیرے میں لے رکھا تھا اور وعدہ کیا کہ پاپوا کو آزادی مل جانے پر...
کرج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ البرز کے شہر کرج سنٹرل جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جن کا نام مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2023 کی صبح 9 بجے صبح کرج کے رہنے والے مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری دو کرد قیدیوں کو کرج سینٹرل جیل کو پھانسی دی گئی۔
ان قیدیوں کو پہلے حکومتی فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے...
تہران ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسکول کی بچیوں کو زہردے کر جان سے مارنے کی مجرمانہ کوشش کے سامنے آنے کے بعد حکام کی طرف سے خاموشی نے عوام میں مزید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز تہران کے صوبے میں درجنوں سکول کی طالبات کو زہردینے کا انکشاف کیا گیا جب کہ دوسرے ایرانی علاقوں میں ایسے ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کی ذمہ داری ایسے افراد سے منسوب کی گئی جو لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں۔
تسنیم خبر رساں...