نیویارک ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے معائنہ کاروں نے ایران کی فردو میں واقع زیرزمین جوہری تنصیب میں یورینیم کے ذرّات کو 83.7 فی صد تک افزودہ پایا ہے۔
ویانا میں قائم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی جانب سے رکن ممالک کو فراہم کردہ خفیہ سہ ماہی رپورٹ میں اس اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم کا انکشاف کیا گیا ہے اور یہ انکشاف ممکنہ طور پر ایران اور مغرب کے درمیان جوہری پروگرام پر تناؤ میں اوراضافہ کرے گا۔
آئی اے ای اے کی اس...
انقرہ ( ہمگام نیوز) ترکیہ اور شام میں چھے فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزارسے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام میں ہلاکتوں میں صدربشارالاسد کی حکومت اور حزبِ اختلاف کے کنٹرول والے علاقوں کے اعداد و شماربھی شامل ہیں۔
تباہ کن زلزلے کے بعد شام بھر میں مجموعی طور پر 5,951 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ترکیہ میں 44،374 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
لاریسا(ہمگام نیوز)یونان کے شمال میں واقع شہر لاریسا کے قریب ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو اور امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے رات بھر کام کیا۔
مسافر ٹرین یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے روانہ ہوئی تھی اور تھیسالونیکی شہر جا رہی تھی جبکہ اس میں تقریباً 350 افراد سوار تھے۔
فائر سروس نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 40 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جن...
پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی کمیشن نے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظراپنے عملہ کے زیرِاستعمال سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی عاید کردی ہے۔
یورپی کمیشن کےترجمان نے خبررساں ویب سائٹ یورکٹیو کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمیشن کاعملہ اب چین کی ملکیتی ویڈیوشیئرنگ ایپ کو ذاتی ڈیوائسزپراستعمال نہیں کر سکتا۔ان میں ایسے فونز بھی شامل ہیں جن میں سرکاری ایپس انسٹال ہیں۔
یورپی کمیشن کے حکم نامے کے مطابق ملازمین کو جلد سے جلد ٹک ٹاک ایپ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز سے ہٹانا...
نیویارک( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے نابلس میں اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔
انہوں نے سلامتی کونسل، عالمی برادری اور سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور سیکرٹری جنرل کی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن آنے والے دنوں...