ایتھنز (ہمگام نیوز ) یونانی پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں ایران کی مدد سے یہودیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانا تھا۔
حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد، جو مبینہ طور پر بیرون ملک دہشت گردی کے نیٹ ورک کا حصہ تھے، کو وسطی ایتھنز کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے۔
ایک سرکاری اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد پاکستانی نژاد ہیں لیکن انہوں نے مزید...
تل ابیب ( ہمگام نیوز ) اسرائیل میں احتجاجی مظاہروں کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو نے تقریر میں عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
احتجاجی رہنماؤں نے کہا کہ نیتن یاھو عوامی دباؤ ٹالنے کی کوشش میں ترامیم کو عارضی موخر کرنے کا اعلان کیا لیکن حقیقت میں وہ ترامیم سے دستبرداری کا کڑوا گھونٹ پینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹریڈ یونین نے تصدیق کی ہے کہ اس نے آج اعلان کردہ عام ہڑتال کو معطل کر دیا...
ٹوکیو( ھمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شمالی علاقے اوموری میں 6٫1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے مگر اس کے نتیجے میں کسی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام کوچھ بج کر 18 منٹ پر آیا جس کا مرکز زمین میں 20 کلومیٹر کی گہرائی پر موجود تھا۔ جاپان کے مقامی ذرائع ابلاغ پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر...
واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کیس کی پیروی کر رہا ہے اور انہیں ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے پر جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے معاملے پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ" قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے، اور ہم ہندوستانی عدالتوں میں مسٹر گاندھی...
نیویارک ( ہمگام نیوز ) اقوام متحدہ نے آج منگل کو اعلان کیا کہ کابل میں طالبان حکام نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے والے ایک منصوبے کے بانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ’’ یوناما‘‘ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "Pen Path " تنظیم کے سربراہ اورلڑکیوں کی تعلیم کے وکیل مطیع اللہ ویسا کو پیر کے روز کابل میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن نے ڈی فیکٹو حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مطیع اللہ ویسا کے ٹھکانے، اس کی گرفتاری کی وجوہات سے...