دوشنبه, اپریل 21, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

فرانس میں احتجاج،جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی

پیرس ( ہمگام نیوز ) فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔  مظاہرین نے نیوز پیپر کیوسک اور ڈسٹ بن جلادیے۔دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 80 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتجاج اور اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن پُرتشدد احتجاج قابل قبول نہیں۔

ایرانی ڈرون حملے میں امریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے بعد امریکہ کی شام میں فضائی حملے شروع

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) پیٹاگون نے کہا جمعرات کو شمال مشرقی شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔  امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کہا ہے کہ "ایک بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی" جس نے ہسکا کے قریب ایک اتحادی اڈے پر دیکھ بھال کرنے والوں کو نشانہ بنایا وہ "ایرانی ڈرون " تھی، امریکی محکمہ دفاع نے یہ بیان جمعرات کو دیر گئے جاری کی ۔ بیان کے مطابق، زخمی سروس کے دو ارکان کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا، جب کہ تین دیگر اور امریکی کنٹریکٹر کو اس واقعے کے بعد...

پاکستان ہندوستان میں انتشار کے بجائے اپنے اقلیاتی برادریوں کی سلامتی پہ توجہ دے: تلسی داس کی یو این اجلاس سے خطاب

سوئٹزرلینڈ (ھمگام نیوز) دنیا کو پاکستان سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے اسباق کی ضرورت نہیں جو دہشت گردی اور تشدد کی برآمد کا ایک اہم عنصر ہے۔ یہاں دہشت گرد پنپتے ہیں اور سڑکوں پر بے خوف گھومتے ہیں۔ ہندوستان کے معاون سکریٹری ڈاکٹر پی آر تلسی داس نے یہ بات جمعرات کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 52ویں اجلاس میں کہی۔   تلسی داس نے پاکستان سے کہا کہ وہ فضول پروپیگنڈے میں ملوث ہونے اور ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار کو فروغ دینے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنی...

نیتن یاہو اور سموٹریچ کا واشنگٹن میں خیرمقدم نہیں ہوگا

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے درمیان آباد کاروں کو مغربی کنارے میں چار بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دینے کے قانون کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ واشنگٹن نے اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو واشنگٹن کے جس دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یہ خوش آئند نہیں ہے۔ نتین یاھو کا واشنگٹن میں پر تپاک استقبال نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی اس واضح موقف تک پہنچ گئے ہیں کہ امریکی ان کا...

روس کے یوکرین پر میزائل حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لندن ( ہمگام نیوز) غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف پر 21 ایرانی ساختہ ڈرون سے حملہ کیا جن میں سے 16 ڈرون کو مار گرایا گیا۔   غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے رات گئے فضائی حملوں سے یوکرین کو نشانہ بنایا، ہلاک افراد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔   روس کی جانب سے طاقتور فضائی کارروائی اس وقت کی گئی جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے مہمان اور دوست چینی صدر شی جن پنگ کو الوداع کہہ رہے تھے۔   روسی فضائی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا...