دوشنبه, اپریل 21, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

جو بائیڈن کا رمضان کے آغاز پر چین کے ایغور مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو رمضان المبارک کے آغاز پر چین کی ایغور اقلیت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں "یکجہتی" کا اظہار کیا۔   بائیڈن نے ایک بیان میں کہا، "امریکا اور اتحادی، مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں جو مسلسل ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، بشمول چین میں ایغور، برما میں روہنگیا، اور دنیا بھر میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی دیگر مسلم کمیونٹیز۔"   بائیڈن نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین اور پاکستان میں سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اس مقدس...

ایران کو روکنے کیلئے اسرائیل کو مسلح کرنا ہوگا سابق امریکی فوجی رہنماؤں کا کھلا خط

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی تجربہ کار سابق سینئر افسران نے اپنے لکھے ہوئے خط میں کہا کہ ایران جوہری حد کو عبور کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے اور اس طرح مشرق وسطیٰ میں بحران کو جنم دے رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے،امریکہ اسرائیل کو فوری طور پر جدید ہتھیار فراہم کرے جو اسے ایٹمی ایران کو روکنے کے لیے درکار ہے۔   ریٹائرڈ امریکی فوجی افسران نے خط میں کہا ، ہم ایک ایسے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں جو ایران کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام سے درپیش خطرے کو حقیقی طور پر ختم کریں۔ لیکن ایسا...

تہران بغداد سکیورٹی معاہدہ، کیا ایرانی کرد جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؟

تہران (ھمگام انٹرنیشنل) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے سب سے اہم خودمختار ادارے کے طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تہران کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ جن معاملات میں ایران نے معاہدے کیے ہیں ان پر عمل کے لیے ایران کا عزم پیچیدہ علاقائی مسائل میں پیش رفت کی راہ ہموار کرے گا ۔ اس وقت خطے میں سلامتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ تہران اور بغداد کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے ایرانی کرد پارٹیوں کی صورت حال پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو عراق کے کردستان علاقے میں...

انڈیا میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ امریکہ کی سالانہ رپورٹ کا حصہ

واشنگٹن (ھمگام انٹرنیشنل) امریکہ کی جانب سے جاری کی گئی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں انڈیا میں ’انسانی حقوق سے متعلق اہم مسائل‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پیر کو منظرعام پر آنے والی رپورٹ میں انڈیا میں مذہبی اقلیتوں، اختلاف کرنے والے افراد اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات شامل ہے۔ یہ رپورٹ امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے اس بیان کے ایک برس بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ انڈیا میں کچھ سرکاری حکام، پولیس اور جیلوں...

ایران کے ججوں اورعلماء کونسل پربھی یورپی یونین کی پابندیاں عائد

برسلز (ھمگام انٹرنیشنل) یورپی وزراء نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں آٹھ ایرانیوں اور تہران حکومت کے طاقتور ترین اداروں میں سے ایک کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ان ایرانی شخصیات بشمول علماء، ججوں اور ایک براڈکاسٹر پرالزام ہے کہ انھوں نے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سکیورٹی فورسزکے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں قائدانہ کردارادا کیا تھا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ خاص طورپرعدلیہ کے ان ارکان پر پابندیاں عاید کررہی ہے جو غیر منصفانہ مقدمات میں سزائے موت دینے اور مبیّنہ مجرموں پر تشدد کرنے کے ذمے...