تہران (ہمگام نیوز ) روس جلد ہی ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کا ایک مکمل سکواڈرن فراہم کرے گا، یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جو ممکنہ طور پر مغرب کو مزید مشتعل کرے گی کیونکہ تہران اور ماسکو سخت پابندیوں اور زبردستی اقدامات کی مخالفت میں اپنے دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جڑواں انجن اور سپر مینیوور ایبل طیاروں کے 24 یونٹ، جو چوتھی نسل کا لڑاکا جیٹ ہے جو بنیادی طور پر فضائی برتری کے کردار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،...
کابل (ھمگام رپورٹ) افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک تقریر میں کہی جو حال ہی میں صوبہ قندھار میں طالبان کے مفتیوں اور ججوں کی گریجویشن تقریب میں کی گئی تھی، ندیم نے کہا: "جو لوگ نظام کو تباہ کرتے ہیں، چاہے وہ اسے الفاظ میں کرتے ہیں یا تحریری، یا عمل، یہ سب واجب القتل ہیں۔
طالبان کے اس عہدیدار نے کسی مخصوص شخص یا گروہ کا ذکر کیے بغیر طالبان حکومت کے مخالفین اور ناقدین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: "آپ اپنا سر پھیر رہے ہیں اور غیر ملکیوں کی سازشوں سے افغانستان...
تہران+واشنگٹن (ھمگام نیوز) ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مبیّنہ طورپرایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت تہران اپنی منجمدرقوم کے اجراء کے بدلےمیں تین امریکیوں کو رہا کرے گا جبکہ واشنگٹن نے تہران کے اس دعوے کو’جھوٹ‘قراردیتے ہوئے اس کی تردید کردی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روزکہا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے لیکن انھوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔انھوں نے ٹیلی ویژن پرنشرہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایران اورامریکا قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پرایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔اگرامریکا کی...
ڈھاکہ (ھمگام نیوز) بنگلہ دیش میں واقع روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے پینل نے کہا ہے کہ یہ ’’تخریب کاری کی منصوبہ بند کارروائی‘‘تھی۔اس آتش زدگی کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان بے گھرہوگئے تھے۔
حکام کا کہناہے کہ 5 مارچ کو آگ لگنے سے قریباً 2800 پناہ گاہیں ،اسپتالوں اورتعلیمی مراکز سمیت 90 سے زیادہ سہولت مرکزتباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
اس وقت دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع کاکس بازار کے کیمپوں میں...
یروشلم (ھمگام نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی نمائندگی کرتی ہے، اسرائیل کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے جمعہ کو بیجنگ میں سعودی ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے ردعمل میں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ملک میں عدالتی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ملک کے خارجہ تعلقات کو نظر انداز کیا ہے۔ ان متنازعہ عدالتی اصلاحات کی وجہ سے ملک میں مظاہروں کا سلسہ جاری ہے۔
حزب اختلاف کے اہم رہنما یائر لاپڈ نے ٹویٹر...