باکو (ہمگام نیوز)متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں لاچین راہداری پر اختلاف رائے نے ہلاکت خیز صورت اختیار کر لی اور سرحد کے دونوں طرف سے فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ اتوار کے روز اس واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
آرمینیا اور آذربائیجان دونوں ملکوں کے حکام نے اس فائرنگ کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس سرحدی تنازعے میں تصادم کے دوران کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی مارے گئے۔
آذربائیجان کی وزارت...
(ہمگام نیوز)جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے لیے چین نے اگر ماسکو کو ہتھیار فراہم کیے، تو اس کے 'نتائج‘ بھی نکلیں گے۔ چانسلر شولس نے تاہم امید ظاہر کی کہ بیجنگ ایسا کرنے سے باز رہے گا۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دو روز بعد نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
امریکی عہدیداروں نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ چین اپنے گزشتہ موقف سے ہٹ کر ماسکو کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی...
لندن( ہمگام نیوز ) انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہے کہ منیر مینگل اور دیگر کی طرف سے انسانی حقوق کے حوالے منعقد کیے جانے والے پروگرام کا ہم حصہ نہیں ہیں۔
جناب منیر مینگل نے گزشتہ سال میں جنوا کے پروگرام میں ہمارے ادارے کے لوگو کو استعمال کیا، ہم نے اسے نظر انداز کیا۔ لیکن اس نے ایک بار پھر اپنے ادارہ کے پوسٹر کے ساتھ ہمارے تنظیم کا لوگو لگا دیا ہے۔
ہم نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز...
واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) ہفتے کے روز اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے فلسطینی گاؤں ’’حوارہ ‘‘ کو مٹانے کے متعلق ان کے انتہا پسندانہ بیانات کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ قدم واشنگٹن کی جانب سے بدھ کے روز انتہائی دائیں بازو کے وزیر کے بیانات پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ سموٹریچ نے اپنے بیان میں حوارہ کو مٹا ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ سموٹریچ کے ریمارکس گھناؤنے، غیر ذمہ دارانہ اور...
استنبول ( ہمگـام نیوز ) ترکیہ کی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) نے 6 فروری سے 4 مارچ تک ترکیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں اور آفٹر شاکس خوفناک تعداد کا اعلان کیا ہے۔
ترک انادولو ایجنسی نے ’اے ایف اے ڈی‘ کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے 6 فروری سے آج تک ترکیہ اور اس کے ارد گرد تقریباً 13,000 زلزلوں اور آفٹر شاکس کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔
6 فروری کوجنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے دو زلزلے آئے،...