جمعه, اپریل 4, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

ایرانی پولیس نے مسجد کو گھیر ے میں لیکر گارڈ کو گرفتار کرلیا

زاہدان ( ہمگام نیوز ) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں مکی مسجد کے ایک گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار گارڈ کو مار پیٹ بھی رہے ہیں۔ بلوچ کارکنوں نے زاہدان کے تمام لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کے تمام محلوں سے نکل کر جلد از جلد مکی مسجد پہنچیں اور مکی مسجد پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ توڑ دیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران کے بلوچستان میں سنیوں کے رہنما...

فرانس کی فلسطینی گاؤں کا وجود مٹانے کے اسرائیلی بیان کی شدید مذمت

پیرس ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے اسرائیلی حکام کی طرف سے غرب اردن کے علاقے حوارہ کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹانے کے نفرت انگیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی وزراء کی جانب سے حوارہ گاؤں کا وجود مٹانے کے مذموم بیانات اور دھمکیاں ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لوگینڈر نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان تبصروں سے "نفرت اور موجودہ کشیدگی" میں اضافہ...

شام میں حزب اللہ کی موجودگی، ایرانی ملیشیائوں کی طرز پر تنظیم

بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2011 میں شروع ہونے والی شامی جنگ اور اس میں حزب اللہ ملیشیا کی مداخلت کو کئی سال گزر جانے کے باوجود شام میں اب بھی ایک لائف لائن موجود ہے جو حزب اللہ کو زندہ رکھنے کے لیے اسے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرتی ہے۔ ایران اپنے زیر کفالت منصوبوں میں حزب اللہ کو ایک ’’ عقبی باغ‘‘ کی حیثیت سے تحفظ فراہم کرتا آرہا ہے۔ حزب اللہ شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کرتی۔ تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق عمومی مشن کے معیار کے علاوہ کسی...

چین کا پاکستان کو قرضوں میں رعایت کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا 

  چین نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ ملک کی اقتصادی اور مالی پالیسیوں کے سنگین اثرات سے پاکستان اور کئی دیگر ممالک کو مشکل معاشی صورتِ حال کا سامنا ہے۔   (ہمگام نیوز)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی۔چینی ترجمان سے امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے نمائندے نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ اور موڈیز کی رپوٹ کے حوالے سے اپنے سوال میں کہا تھا کہ پاکستان کو رواں سال جون تک سات ارب ڈالر...

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی تازہ لہر کے خلاف بی این ایم ساؤتھ کوریا کا بوسان میں احتجاج

بوسان ( ہمگام نیوز ) بی این ایم جنوبی کوریا کی طرف سے بوسان شہر میں بف اسکوائر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ خواتین پر تشدد کے خلاف کیا گیا تھا۔مظاہرے کا مقصد ماھل بلوچ کے اغواء کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرانا تھا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں ماھل بلوچ کے اغواء اور بلوچوں کی جبری گمشدگی سے متعلق نعرے درج تھے۔مظاہرین نے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کے جاری مظالم پر خطاب کیا۔ مظاہرے میں شریک 13 سالہ بختاور...