واشنگٹن ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے سات روز قبل یرغمال بنائے گئے نیوزی لینڈ کے پائلٹ کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی، فلپ مہرٹینز نامی کیوی پائلٹ کو پاپوا کے دور افتادہ پہاڑی صوبے ندوگا میں اپنے طیارے کی لینڈنگ کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں پائلٹ کو مغربی پاپوا نیشنل لبریشن آرمی ( ٹی پی این پی بی ) کے سات جنگجوؤں نے گھیرے میں لے رکھا تھا اور وعدہ کیا کہ پاپوا کو آزادی مل جانے پر...
کرج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ البرز کے شہر کرج سنٹرل جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جن کا نام مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2023 کی صبح 9 بجے صبح کرج کے رہنے والے مازیار سلطان زادہ اور محمد صفری دو کرد قیدیوں کو کرج سینٹرل جیل کو پھانسی دی گئی۔
ان قیدیوں کو پہلے حکومتی فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے...
تہران ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسکول کی بچیوں کو زہردے کر جان سے مارنے کی مجرمانہ کوشش کے سامنے آنے کے بعد حکام کی طرف سے خاموشی نے عوام میں مزید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز تہران کے صوبے میں درجنوں سکول کی طالبات کو زہردینے کا انکشاف کیا گیا جب کہ دوسرے ایرانی علاقوں میں ایسے ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کی ذمہ داری ایسے افراد سے منسوب کی گئی جو لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں۔
تسنیم خبر رساں...
نیویارک ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے معائنہ کاروں نے ایران کی فردو میں واقع زیرزمین جوہری تنصیب میں یورینیم کے ذرّات کو 83.7 فی صد تک افزودہ پایا ہے۔
ویانا میں قائم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی جانب سے رکن ممالک کو فراہم کردہ خفیہ سہ ماہی رپورٹ میں اس اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم کا انکشاف کیا گیا ہے اور یہ انکشاف ممکنہ طور پر ایران اور مغرب کے درمیان جوہری پروگرام پر تناؤ میں اوراضافہ کرے گا۔
آئی اے ای اے کی اس...
انقرہ ( ہمگام نیوز) ترکیہ اور شام میں چھے فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزارسے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام میں ہلاکتوں میں صدربشارالاسد کی حکومت اور حزبِ اختلاف کے کنٹرول والے علاقوں کے اعداد و شماربھی شامل ہیں۔
تباہ کن زلزلے کے بعد شام بھر میں مجموعی طور پر 5,951 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ترکیہ میں 44،374 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔