لاریسا(ہمگام نیوز)یونان کے شمال میں واقع شہر لاریسا کے قریب ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو اور امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے رات بھر کام کیا۔
مسافر ٹرین یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے روانہ ہوئی تھی اور تھیسالونیکی شہر جا رہی تھی جبکہ اس میں تقریباً 350 افراد سوار تھے۔
فائر سروس نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 40 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جن...
پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی کمیشن نے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظراپنے عملہ کے زیرِاستعمال سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی عاید کردی ہے۔
یورپی کمیشن کےترجمان نے خبررساں ویب سائٹ یورکٹیو کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمیشن کاعملہ اب چین کی ملکیتی ویڈیوشیئرنگ ایپ کو ذاتی ڈیوائسزپراستعمال نہیں کر سکتا۔ان میں ایسے فونز بھی شامل ہیں جن میں سرکاری ایپس انسٹال ہیں۔
یورپی کمیشن کے حکم نامے کے مطابق ملازمین کو جلد سے جلد ٹک ٹاک ایپ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز سے ہٹانا...
نیویارک( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے نابلس میں اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔
انہوں نے سلامتی کونسل، عالمی برادری اور سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور سیکرٹری جنرل کی رپورٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن آنے والے دنوں...
کئیف ( ہمگام نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے۔ وہ اتوار کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ کیف کی گلیوں میں نظرآئے۔ ’’العربیہ ‘‘ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن نے کیف میں یوکرینی فوج کے ہلاک ہونے والوں کی یادگاری دیوار کا دورہ کیا۔ بائیڈن نے اور زیلنسکی نے کیف میں سینٹ مائیکل کیتھیڈرل میں ملاقات کی ہے۔
امریکی صدر نے منگل اور بدھ کو پولینڈ کا دورہ کرنا تھا اور اپنے روسی ہم منصب پوتین کے لیے ایک پختہ "پیغام" لے کر جانا تھا ۔ انہوں نے یہ پیغام دینا تھا...
واشنگٹن( ھمگام نیوز ) میونخ میں ایک امریکی جنرل نے کہا ہے کہ اسلحے کی مستقل دوڑ کی وجہ سے خلا میں چند سالوں میں بنیادی تبدیلی آ گئی ہے ۔ مستقبل میں خلا میں ہجوم بڑھنے جارہا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
امریکی فضائیہ میں خلائی آپریشنز کے کمانڈر جنرل بریڈلی چانس سالٹزمین نے ہفتہ کو میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے سٹریٹجک مخالفین کے تیار کردہ ہتھیاروں کی ایک پوری رینج کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔ خطرہ عوامی جمہوریہ...