غزہ(ہمگام نیوز)فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ایک سینیئر رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ 'حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے، تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر جارحیت کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالیں۔' حماس رہنما نے اس امر کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔
باسم نعیم حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں، انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 'اگر جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی اور اس کی شرائط کا اسرائیل نے بھی احترام کیا تو حماس...
لندن(ہمگام نیوز)اسرائیل کا غزہ جنگ میں فلسطینی شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور کرنا جنگی جرم ہے۔ اس امر کا اظہار بین الاقوامی ادارے ' ہیومن رائٹس واچ ' نے جمعرات کے روز کیا ہے۔ یہ رپورٹ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے زیر محاصرہ اور جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی المیے اور بھوک و قحط کے حوالے سے تازہ ترین ہے۔
'ہیومن رائٹس واچ' نے اپنی رپورٹ میں وسیع پیمانے پر پھیلی جبری نقل مکانی کے بارے میں کہا 'اسرائیل نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی کو...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) سال قبل غصے میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں واپس لوٹے۔ حالیہ صدر اور اپنے سخت حریف جو بائیڈن سے انہوں نے ملاقات کی۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو لنج پر مدعو کیا تھا۔
دونوں نے اوول آفس میں ملاقات کی اور اقتدار کی پرامن منتقلی پر اتفاق کیا۔ اس دورے کا آغاز سابق اور موجودہ صدور کے درمیان دوستانہ مصافحہ سے بھی ہوا۔ بائیڈن نے نو منتخب صدر کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے پیش رو کا شکریہ...
نیویارک (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک برطانوی مسودہ قرارداد زیرِ بحث ہے جس میں سوڈان کے متحارب فریقین سے دشمنی بند کرنے کا مطالبہ اور یہ تقاضہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے مورچوں اور سرحدوں پر امداد کی محفوظ، تیز رفتار اور بلا تعطل ترسیل کی اجازت دیں۔ یہ جنگ سویلین حکمرانی کی طے شدہ منتقلی سے قبل اپریل 2023 میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان حصولِ اقتدار کی کشمکش سے شروع ہوئی اور دنیا کے سب سے بڑے نقل مکانی بحران کی وجہ بن گئی۔...
تل ابیب (ہمگام نیوز)اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ "ایران کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے اتنا زیادہ خطرے میں نہیں تھا"۔
پیر کے روز 'X' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ "ہمارے پاس اپنا اہم ترین مقصد پورا کرنے کا موقع ہے یعنی اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بننے والے وجود کو مٹا دینا"۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق یسرائیل کاتز نے پیر کے روز پہلی مرتبہ چیف آف اسٹاف ہرتزی ہیلفی کے زیر صدارت جنرل اسٹاف کمیٹی فورم کے ساتھ ملاقات کی۔
اسرائیل کئی...