پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

شام : ایران سے وابستہ اہداف پر امریکی حملوں میں چار عناصر کی ہلاکت

دمشق (ہمگام نیوز)امریکی افواج نے پیر کے روز شام میں ایران نواز گروپوں سے وابستہ نو اہداف کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی شام کی سرزمین پر امریکی افواج کے خلاف حملوں کے جواب میں کی گئی۔ مشرق وسطی میں امریکی مرکزی کمان "سینٹکوم" نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ حملوں میں دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں شام میں امریکی فوجیوں پر کئی حملوں کے جواب میں عمل میں آئی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ "یہ حملے ایران نواز گروپوں صلاحیت کو کمزور کریں گے اور وہ...

کرد سیاسی خاتون “وریشہ مرادی” کو ایران نے سزائے موت سنا دی

تہران(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج اتوار 10 اکتوبر کو وریشیہ مرادی جو ایک کرد سیاسی قیدی ہیں، کو اوین جیل میں قید کیا گیا تھا اور مشرقی کردستان کی فری ویمنز سوسائٹی کژار کی 15 ویں برانچ کے ذریعے تہران میں ایرانی عدالت نے جج ابوالقاسم صلواتی کی سربراہی میں انہیں غداری کے الزام میں سزائے موت سنا دی ۔  وریشہ مرادی کے وکلاء کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ انہیں عدالتی سیشن میں اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جج صلواتی نے اپنے وکلاء کو بھی اپنا دفاع کرنے کی اجازت...

لبنان کے گاؤں علمات پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے: وزارتِ صحت

بیروت( ہمگام نیوز) لبنان کے صوبہ جبلِ لبنان میں ایک گاؤں علمات پر اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے، یہ بات ملک کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتائی۔ وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ ہفتے کو لبنان کی وادی بقاع کے مغربی حصے میں مشغرۃ پر اسرائیلی حملے میں بھی تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ مغربی بقاع میں بھی اسی رات سحمر پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئ ے۔

ٹرمپ کی فتح، بڑی تعداد میں مایوس امریکیوں کا بیرونِ ملک منتقلی پر غور

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جیسا کہ امریکہ میں قبل از انتخاب رائے عامہ کے جائزوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دوسری مدتِ صدارت کا عندیہ دینا شروع کیا تو بڑی تعداد میں امریکی پہلے ہی ایک اور قسم کے اخراج کی تلاش میں سرگرداں تھے: بیرونِ ملک منتقلی۔ گوگل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کو امریکی ایسٹ کوسٹ پول بند ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران گوگل پر"کینیڈا منتقلی" کے لیے تلاش میں 1,270 فیصد اضافہ ہوا۔ نیوزی لینڈ جانے کے بارے میں اسی طرح کی تلاش میں...

اسرائیل کے بحری فوجی مرکز پر 24 گھنٹوں میں دوسرا حملہ، حزب اللہ نے ذمہ داری قبول کر لی

 تل ابیب (ہمگام نیوز)حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی شہر حیفا کے قریب ایک بحری فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس طرح کا دوسرا حملہ ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ نے کہا کہ اس نے "اسرائیلی دشمن کے حملوں اور قتلِ عام کے جواب میں" حیفا کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس بحری فوجی مرکز کو میزائلوں کے ایک سلسلے سے نشانہ بنایا۔