پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

امریکہ سنہری دور میں داخل ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی مہم کے ہیڈ کوارٹر سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے تقریر میں کہا: "امریکہ سنہری دور میں داخل ہو جائے گا،" انہوں نے مزید کہا: "ہم نے ایک ایسی فتح حاصل کی ہے جو ہمیں امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی اجازت دے گی۔" صدر منتخب نے مزید کہا، "ہم تمام پانسہ پلٹ ریاستیں جیت رہے ہیں اور ہم 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے جا رہے ہیں۔" اس سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار...

انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزراء کا ٹرمپ کی فتح پر جشن

تل ابیب (ہمگام نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے بدھ کے روز جشن منایا۔ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے ایکس پر کہا، "جی ہاں، خدا ٹرمپ کو خوش رکھے۔" بیزالل سماٹریچ نے کہا: "خدا اسرائیل کو خوش رکھے، خدا امریکہ کو خوش رکھے۔" حکومت کے ایک اور رکن اور وزیرِ ثقافت مکی زوہار نے کہا: "ہماری نگاہیں اگلے چار سالوں پر ہیں۔"

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ۔ فوکس نیوز

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیت لیا ہے۔ امریکی چینل نے یہ اعلان اہم ریاستوں پینسلوانیا اور وسکونسن میں ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے پیش نظر کیا ہے۔ فوکس نیوز نے اپنی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر لکھا، "ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو گئے۔" ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47ویں صدر بن گئے۔ ٹرمپ کی...

انتخابات کی شفافیت کے لیے خطرہ بننے والی کسی سرگرمی کا ثبوت نہیں ملا : امریکی سائبرسیکورٹی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی سائبر سیکورٹی ایجنسی کی ڈائریکٹر جین ایسٹرلی نے تصدیق کی ہے کہ ایسی کسی سرگرمی کے کوئی شواہد موجود نہیں جس کا مقصد ملک میں صدارتی انتخابات کے عمل کو متاثر کرنا ہو۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایسٹرلی نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہمیں نا پسندیدہ مداخلت کی ایسی کسی سرگرمی کا ثبوت نہیں ملا جس کا مقصد انتخابات کے بنیادی ڈؑھانچے کی شفافیت کو متاثر کرنا ہو"۔ سائبر سیکورٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ "یہ بات واضح ہو گئی کہ انتخابات کے دورانیے میں مختلف ریاستوں میں بموں کی موجودگی...

رام اللہ : اسرائیل کے یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی20 کاریں نذر آتش کر دیں

رام اللہ (ہمگام نیوز) یہودی آباد کاروں نے فلسطینی اتھارٹی کے مجافتی علاقے میں فلسطینی شہریوں کی کم ا زکم 20 کاروں کو نذر اتش کر دیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے دہشت گردی کا یہ واقعہ پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے نزدک تر اس قدر جارحانہ کارروائی پر مبنی ایک بڑا واقعہ ہے۔واضح رہے رام اللہ مقبوضہ مغربی علاقے میں ہی واقع ہے جہاں اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2024 سے لے کر اب تک لگ بھگ 800...