واشنگٹن (ہمگام نیوز) منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ تقرر کی تقریب کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی ہے۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔
عطیات کی مہم سے با خبر ایک فرد نے توقع ظاہر کی ہے کہ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کے تقرر کی کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کر لے گی۔
یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے...
لاس اینجلس (ہمگام نیوز) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو چکی ہے اور بدھ کی شب آگ نے بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فائر فائٹرز پہلے ہی تین مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور اب تک آگ سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بدھ کی شب ہالی وڈ ہلز میں لگنے والی آگ پبلک پارک ہالی وڈ باؤل سمیت دیگر مشہور مقامات...
دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ ایران نے 2024 میں 900 سے زائد افراد کو پھانسی دی اور ان میں سے تقریباً 40 افراد کی سزائے موت پر صرف گزشتہ ہفتے دسمبر ہی عمل درآمد کیا گیا۔
انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا: "گزشتہ ایک سال کے دوران ایران میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ ایران پھانسیوں میں اضافے کو روکے۔"
اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال (2023) میں پھانسیوں کی...
بیجنگ(ہمگام نیوز) تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے قریب طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد کی ہلاکت اور 62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی جب کہ نیپال میں بھی سیکڑوں کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت کے حوالے سے چینی اور امریکی مانیٹرنگ گروپس نے معلومات فراہم کیں۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل)...
پیرس(ہمگام نیوز) فرانس کے وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران میں قید تین فرانسیسی شہریوں کے حوالے سے صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے جن میں سے بعض کو تشدد جیسے حالات میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تعلقات اور پابندیوں کا خاتمے کا انحصار ان کی قسمت پر ہو گا۔
ژاں نوئل باروٹ نے فرانسیسی سفراء کی ایک کانفرنس کو بتایا، "ایران میں یرغمال بنائے گئے ہم وطنوں کی صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے۔ انہیں کئی سالوں سے غیر منصفانہ طور پر غیر مناسب حالات میں حراست...