پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک تھائی لینڈ کے چار شہری ہلاک

بنکاک (ہمگام نیوز) تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سانگیامبونگسا کے مطاق لبنان اور اسرائیل کے بیچ سرحد کے نزدیک راکٹ حملے میں چار تھائی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ماریس نے یہ بات آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتائی۔ تھائی وزیر خارجہ نے اپنے ہم وطنوں کی ہلاکت پر "گہرے رنج" کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز شمالی اسرائیل کے قریب واقع قصبے المطلہ کے نزدیک پیش آیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریبا 30 ہزار تھائی شہری رہتے ہیں۔ اس لیے کہ یہاں پر کام کرنے والوں کی اجرتیں ایشیا کے جنوب مشرق...

ایران نے جرمن اور ایرانی شہریت رکھنے والے ایک قیدی کو پھانسی دے دی

تہران (ہمگام ) خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق قابض ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز اتوار کو طلوع آفتاب کے وقت دوہری ایرانی و جرمن شہریت رکھنے والے "جمشید شارمھد" پھانسی دی گئی ہے ، جو کہ اس سے قبل "زمین میں بدعنوانی" جیسے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی گئی۔  تہران پراسیکیوٹر آفس کے نوٹیفکیشن میں جناب شارمھد کی پھانسی کی جگہ کا ذکر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ ان کی پھانسی گزشتہ روز اتوار کو صبح کے وقت میں عمل میں آئی۔  جمشید شارمھد کو تہران میں عدالت نے مارچ 2023 میں "دہشت گردانہ کارروائیوں کی...

نوبل امن انعام یافتہ ایرانی قیدی صحت کے شدید مسائل کا شکار، ہسپتال میں داخل

تہران (ہمگام نیوز) ایرانی حکام نے قید نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے، یہ بات کارکن کے لیے مہم چلانے والے ایک گروپ نے اتوار کو کہی۔ تقریباً نو ہفتوں تک بیمار محسوس کرنے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخلے کی اجازت ملی۔ فری نرگس کولیشن نامی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمدی کو متعدد مسائل کے جامع علاج کے لیے طبی رخصت ملنی چاہیے۔ اور مزید کہا ہے کہ صرف ہسپتال منتقلی سے مہینوں کی غفلت اور محرومی کے باعث ان کی صحت کے سنگین مسائل...

پاکستان امن و امان، سلامتی کے حوالے سے تیسرا بدترین ملک۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ

لندن (ہمگام نیوز) ورلڈ جسٹس پروجیکٹ (ڈبلیو جے پی) رول آف لاء انڈیکس ایک سالانہ سروے ہے جو آٹھ عوامل پر قوموں کی درجہ بندی کرتا ہے: حکومتی اختیارات پر پابندیاں، بدعنوانی کی عدم موجودگی، کھلی حکومت، بنیادی حقوق، آرڈر اور سیکیورٹی، ریگولیٹری انفورسمنٹ، سول جسٹس، اور کرمنل جسٹس۔ . رپورٹ کے 2024 ایڈیشن میں، قابض پاکستان کو آرڈر اور سیکیورٹی کے لیے 140 واں نمبر دیا گیا، جس نے تین عوامل کی پیمائش کی جرائم پر قابو، مسلح تنازعات سے تحفظ اور شہری تنازعات کے حل کے لیے تشدد کا استعمال۔ امن و امان اور سیکورٹی کے لحاظ سے صرف مالی...

ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد حاصل ہو گئے: نیتن یاہو

تل ابیب (ہمگام نیوز) وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا ہوائی حملہ "عین درست اور طاقتور" تھا اور اس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق سالگرہ کے موقع پر نیتن یاہو نے ایک تقریر میں کہا، "ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب دیں گے اور ہفتے کے روز ہم نے حملہ کیا۔۔ ایران میں حملہ عین درست اور طاقتور تھا جس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کیے۔" نیتن یاہو نے کہا، "ایران نے...