زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر 20 فروری کو زاہدان میں 30 ستمبر 2022 کے خونی جمعہ کے دن زخمی ہونے والی ایک بوڑھی عورت پانچ ماہ کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
اس بلوچ خاتون کی شناخت "سنگین (زر بی بی) اسماعیل زہی" ہے، جس کی عمر 60 سال ہے اور وہ امیر محمد براہوہی کی زوجہ ہیں۔
30 ستمبر 2022 کی شام کو شیرآباد دزاپ (زاہدان) میں اپنے گھر کے سامنے اس بلوچ خاتون کو قابض ایرانی آرمی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔
کندھے اور پیٹھ پر...
سوران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 18 فروری کو سب و سوران شہر میں پانچ ماہ قبل قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک بلوچ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت کرمشاہ کوھن گاؤں
سب و سوراں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ فرشید دژند کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 25 اکتوبر 2022 کو فرشید پر سیب و سورن میں انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر کسی وجہ یا پیشگی وارننگ کے فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے...
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 فروری کو بروز جمعہ قابض ایرانی سپیشل یونٹ کی فورسز نے زاہدان سے چار بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے خفیہ ایجنسی کے حوالے کر دیا۔
ان شہریوں کی شناخت 18سالہ اسماعیل ریگی ولد پرویز ، 19سالہ امید کہرازہی ولد عبدالحمید، 20سالہ یحییٰ ریگی ولد عبدالرحمن اور 22 سالہ فرہاد ریگی ولد عبدالرحمن دونوں بھائی ہیں اور چاروں کا تعلق زاہدان سے ہے ۔
ان شہریوں کو اسپیشل فورسز نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے روک کر گرفتاری کے بعد پھر محکمہ انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے...
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 فروری کی شام کو مسجد صدیقی کے امام مولوی بسم اللہ خوگیانی کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے زاہدان کے علاقے کریم آباد سے گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق زاہدان کے کریم آباد میں واقع مسجد صدیقی کے امام مولوی بسم اللہ خوگیانی کو آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے گرفتار کیا جو مسجد سے واپسی پر گاڑی میں سوار ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے ـ
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مکی مسجد زاہدان کے متعدد علماء اور اساتذہ...
سراوان ( ہمگام نیوز) بلوچ ایکٹیوسٹ کمپئین کی رپورٹ کے مطابق 14فروری 2023 بروز منگل کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی شہر کلگان کے علاقے میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے ایندھن سمگلنگ کا بہانہ بنا کر سینکڑوں گدھوں کو مار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق IRGC فورسز کی جانب سے سرحدی علاقے کلگان میں مقامی بلوچوں کے پالے ہوئے سینکڑوں گدھوں کو "ایندھن کی سمگلنگ" کے بہانے براہ راست گولیاں مار دی. فورسز کے ہاتھوں ان گدھوں کی ہلاکت سے بلوچ عوام کو مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ بلوچستان کی جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح...