ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںزاہدان کے خونی جمعہ کے زخمیوں میں سے ایک اور...

زاہدان کے خونی جمعہ کے زخمیوں میں سے ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر 20 فروری کو زاہدان میں 30 ستمبر 2022 کے خونی جمعہ کے دن زخمی ہونے والی ایک بوڑھی عورت پانچ ماہ کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

 اس بلوچ خاتون کی شناخت "سنگین (زر بی بی) اسماعیل زہی" ہے، جس کی عمر 60 سال ہے اور وہ امیر محمد براہوہی کی زوجہ ہیں۔

 30 ستمبر 2022 کی شام کو شیرآباد دزاپ (زاہدان) میں اپنے گھر کے سامنے اس بلوچ خاتون کو قابض ایرانی آرمی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔

 کندھے اور پیٹھ پر گولی لگنے سے محترمہ سنگین کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

 بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد انہیں خاتم زاہدان اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی سرجری کی گئی۔

 یہ بلوچ خاتون گولی لگنے سے جسم میں چار ماہ سے زائد چوٹ اور انفیکشن ہونے کے بعد انتقال گزشتہ شہید ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز