پنجشنبه, نوومبر 28, 2024

خبریں

تازہ ترین

کسرکند، کے تلنگ پہاڑوں سے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ بلوچ بچے کی لاش چوتھے روز برآمد

کسرکند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو کسرکند کے علاقے تلنگ کے گاؤں گیتوان میں ایک 12 سالہ بلوچ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جو کہ اپنے ٹیچر سمیت دیگر بچوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کونر لینے گیا تھا اسی دوران وہ اپنے ٹیچر اور ساتھیوں سے بچھڑ گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند کے علاقے تلنگ کے گاؤں میں گیتوان میں چار دن تک لاپتہ ہونے والے 12 سالہ مجیب باری ولد مسلم کی لاش آج برآمد ہوئی ہے ۔ دستیاب ذرائع کے مطابق پہاڑوں میں لاپتہ ہونے...

خاش، 3.3 شدت کے زلزلے نے تفتان اور خاش شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔

خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت تفتان اور خاش شہر میں 11 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکٹر اسکیل پر 3.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ جس سے ان شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔ قابض ایران کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.3 تھی جو سطح زمین سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھی، نوک آباد، خاش بزمان اور گوہرکوہ کے علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  خبر ملنے تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی نقصانات اور دیگر ممکنہ نقصانات کے بارے...

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا

دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز پیر کی شام کو دلگان کے علاقے حسین آباد کے بلیوارڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔  اس بلوچ شہری کی شناخت 43 ولی میرکی ولد خدا بخش ساکن دلگان ہے   رپورٹ کے مطابق رات 8 بجے کے قریب دلگان شہر کے علاقے حسین آباد کے بلیوارڈ پر فائر اسٹیشن کے سامنے کار میں سوار مسلح افراد نے اس شہری کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوگیا ۔  خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات...

جیرفت جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

جیرفت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز سوموار 21 اکتوبر کو ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ، جو تقریباً آٹھ سال سے کہنوج جیل میں قید تھے اور حال ہی میں اسے جیرفت جیپ منتقل کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ روز اسے اس جیل کے سولٹری سیل میں منتقل کیا گیا اور آج اسے پھانسی دے دی گئی ۔ اس قیدی کی شناخت 40 سالہ حمید چترسیمابہ ولد عباس ہے جو کہ زھکلوت جاموزیاں کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔   رپورٹ کے مطابق حمید کو ایک مشترکہ مقدمے میں محمود بامری نامی شخص...

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو ان کے خاندان سے آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دیدی گئی۔

بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج اتوار کی صبح کو بیرجند جیل میں منشیات سے متعلقہ الزامات کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی۔ جبکہ اس قیدی کی خاندان کو بتائے بغیر اور آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دی گئی ۔  اس بلوچ قیدی 32 سالہ بہمن شیخ حسینی ولد مناف ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔  اس سے پہلے، موجودہ ذرائع نے کہا ہے: "بہمن کو 2022 میں بیرجند شہر میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت...