پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

عبدالرؤف بلوچ ایک شہید کے والد اور نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر یاد رکھے جائیں گے ۔ استاد واحد کمبر بلوچ

کیچ (ہمگام نیوز ) قوم دوست رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے عبدالرؤف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرؤف زمانہ طالب علمی سے قوم نواز سیاست سے وابستہ ہوئے اور انھوں نے بی ایس او ( عوامی ) کے نظریات و سیاسی لائن کی حمایت کی جس کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے والے موجودہ تحریک آزادی میں بھی مثبت کردار نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اپنے دیرینہ نظریاتی سیاسی دوست کی وفات پر میں رنجیدہ ہوں اور متوفی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔موجودہ تحریک میں...

دکی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

دکی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں سب ڈویڑن لونی کے علاقے کلی ملک تاج سناو میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جسکی وجہ سے کرامت اللہ ولد مولوی رمضان شمزئی لونی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقع رشتے کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔ جبکہ دوسرے واقعے میں کلی ملا عبداللہ میں معمولی تکرار پر مسلح شخص نے دکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان پر فائرنگ کی جسکی وجہ سے نواجوان محمد ظریف ولد سمت اللہ قوم لون کاکڑ...

ایران کا مقبوضہ بلوچستان کو تقسیم کرنے پر ایک بار پھر غور

تہران (ہمگام نیوز ) ایران کے وزیر داخلہ نے ایران کے سب سے بڑے مقبوضہ بلوچستان کو کئی چھوٹے علاقوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں لاکھوں سنی اقلیتی آبادی کو منتقل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ احمد وحیدی نے کہا، "یہ ایک بڑا صوبہ ہے، اور اس سائز کے صوبے کو سنبھالنے کے لئے مزید تقسیم کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک تکنیکی جائزہ جاری ہے، اور اگر ایرانی پارلیمنٹ اس تجویز کو منظور کرتی ہے، تو وزارت داخلہ ان تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے. زیر...

لورالائی میں 2 برادران کے مابین فائرنگ، تیسرا بھائی جاں بحق

لورالائی(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاع کے مطابق لورالائی میں لڑائی جھگڑے کے دوران دو برادان میں فائرنگ کا تبادلہ، گولی لگنے سے تیسرا بھائی جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ میختر کے علاقے سہنڑ پل غاڑہ میں دو بھائیوں مدو سلارزئی اور خانے سلارزئی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں تیسرا بھائی خامدین سلارزئی جاں بحق ہو گیا۔

بلوچستان کو پسماندگی کے سوائے کچھ نہیں دیا گیا ہے، گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا ہے، ڈاکٹر مہرنگ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا نعرہ لگانے والوں نے بلوچستان کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا، لفاظیت کی چھتری کے نیچے سے نکل کر قومی مسائل پر عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ یہ بات بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، ڈاکٹر منظور بلوچ، واحد بلوچ، صبغت عبدالحق بلوچ اور بیبرگ زہری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ،  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی...