زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو دو بلوچ قبائل شمبے زہی اور سندزہی کے درمیان بلوچ عالم دین مولوی عبد الحمید اور دیگر بلوچ معتبرین اور علماء کی ثالثی سے تصفیہ ہوگیا ۔ دونوں قبائل جو کہ پچھلے چار سال قبائلی تنازعات میں الجھے ہوئے تھے آج زاہدان کے مکی مسجد میں ان قبائل کے درمیان فیصلہ کرایا گیا ۔
کہا جاتا ہے کہ یہ تنازع اقبال شمبے زہی نامی شخص کے قتل کی وجہ سے پیدا ہوا، جسے مولوی عبدالحمید اور ریگی قبیلے کے بااعتماد افراد کی ثالثی سے حل کیا گیا۔
ان دونوں قبیلوں کے درمیان...
بنپور(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو بنپور شہر میں واقع کلاھدوز قصبے میں قابض ایرانی فورسز نے متعدد فوجی اور ذاتی گاڑیوں کے ساتھ ایک مکان پر چھاپہ مارا جس سے ایک شخص قابض ایرانی فورسز کی اس بربریت پر احتجاج کیا لیکن اس شخص کو چھاپے کی دوران فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس گرفتار شہری کی شناخت 33 سالہ "اسماعیل صلاح زہی ہے جو کہ سرباز کے علاقے مچکور کے ٹاؤن سرکور رہائشی بتایا گیا ہے ۔
مزید اطلاع کے مطابق متعدد قابض ایرانی...
ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سودابہ ایرندگانی نامی ایک بلوچ خاتون، جس کی عمر 34 سال ہے، شادی شدہ اور 6 بچوں کی ماں ہے ، جسے 28 اکتوبر 2022 کو قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے ایرانشہر جیل میں رکھا ، اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ، جلد یا بدیر ان کی پھانسی کا خطرہ ہے ۔
" کمپین فعالین بلوچ" کی رپورٹ کے مطابق، بانک سودابہ ایرندگانی کا ایک دوسری خاتون سے زبانی جھگڑا ہوا، جس کے بچے کو ایک اور شخص نے قتل کر دیا...
زابل(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام کو زابل جیل میں طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی جانبحق ہوگیا ۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 42 سالہ نور علی کوہکن ولد خوجہ ہے جو کہ نیمروز کے بُزی گاؤں کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
موجودہ ذرائع کے مطابق نور علی کو دو سال قبل زابل شہر میں اغوا کی ایک واردات میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے دس سال تعزیری قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مزید اطلاع کے جیل میں اس پر بار بار تشدد کیا گیا اور...
بشکرد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گیاوان میں واقع بشکرد (بشاگرد) شہر کے گاؤں بابک میں دو بلوچ شہریوں کو مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد براہ راست فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جانبحق ایک 14 سالہ لڑکی زخمی ہوگیا ۔
اس واقعہ میں جانبحق ہونے والے شہری کی شناخت 36 سالہ علی یارمحمدی ولد یار محمد اور اس کی 14 سالہ زخمی بیٹی محترمہ یار محمدی کے نام سے ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق ان شہریوں کے گھر پر فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے ان دونوں...