کہنوج(ہمگام نیوز) اطلاع کے گزشتہ روز جمعرات کی صبح کو کہنوج جیل میں قتل کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے سے پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج کی جیل میں جمعرات کی صبح کو ایک بلوچ قیدی 45 سالہ محمود بامری ولد نشان ساکن زھکلوت جاموزیاں کو پھانسی دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق محمود کو دسمبر 2017 میں سجاد جرجندی نامی ایک سیکیورٹی افسر کے ساتھ لڑائی اور اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے کہنوج کی...
زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زاہدان سوشل سکیورٹی ہسپتال کے سامنے چھوڑ دی ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ سعید لجائی ولد خیر محمد ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
مزید اطلاع کے مطابق بدھ کی شام کو نامعلوم مسلح افراد نے سعید کو قتل کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں ڈال کر ان کی لاش زاہدان سوشل سیکورٹی ہسپتال کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے ۔
رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت...
دزاپ(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کی صبح قابض ایرانی خفیہ ادارے نے زاہدان کے علاقے کشاورز میں ایک بلوچ شہری کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ کرکے 28 سالہ جلیل باجیزہی ولد عزیز کو شہید کر دیا جو کہ دزاپ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے جلیل کو ناردکی میں اس کے گھر میں تعاقب کے بعد ان پر...
سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو طالبان حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں سے ایک نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کلگان سراوان میں ایرانی آرمی نے درجنوں افغان تارکین وطن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
اپنے 40 سالہ مسائل کی وجہ سے، افغانستان ان سالوں کے دوران ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت کا سیلاب دیکھتا رہا، اور بہت سے خاندان ملک کے مسائل سے بچنے کے لیے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔
حال ہی میں، جب کہ ایرانی حکام نے...
سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
بروز اتوار شام کو قابض ایرانی آرمی نے افغان تارکین وطن کے ایک گروپ پر ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جو کہ افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہو رہے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افغان مہاجرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ سراوان کے علاقے کلگان میں پیش آیا اس اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں کی تعداد میں افغان مہاجرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
مزید رپورٹ کے مطابق افغان تارکین وطن کی تعداد 300 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، جن میں سے صرف 60-70 کے لگ...