شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے رواں ہفتے قلات کے علاقے نرمک میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر قادر بخش ولد موسیٰ خان کو فائرنگ کرکے سزائے موت دیا۔
مذکورہ شخص 2017 سے قابض فورسز و خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا۔ بلوچ نوجوانوں کی گمشدگی سے لیکر علاقے اور گرد و نواح میں آپریشن و دیگر قوم دشمن سرگرمیوں میں سرفہرست رہا ہے۔
قابض فوج و ان کے آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں
گے۔
حب(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق حب دارو ہوٹل کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ایک رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 سالہ عزیز اللہ ولد رحمت اللہ اور 30 سالہ عطاء محمد ولد رحمت اللہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔
چابہار(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کی شام کو چابہار شہر کے مرکزی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ دانیال براہوہی ہے جبکہ اس فائرنگ سے دانیا کا بڑا بھائی 25 سالہ شہرام براہوہی بھی شدید زخمی ہوگیا جو کہ دونوں خالد براہوہی کے بیٹے ہیں ، اس کے علاوہ ایک 19 سالہ نوجوان آرمین براہوہی بھی شدید زخمی ہوا جو کہ ان دونوں بھائیوں کا قریبی رشتہ دار ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ...
دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کو دزاپ سے اصفہان جانے والی بس نصرت آباد علاقے کی داخلی راستے پر بے قابو ہوکر نامعلوم وجہ سے الٹ گئی۔ جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ بجے کے قریب نصرت آباد شہر کے داخلی راستے پر زاہدان سے اصفہان جانے والی ایک بس کئی مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق شہید فدا چوک پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے فیملی ممبران نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کئی عرصوں سے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ آئے روز سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کو ماورائے عدالت اغواء کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے، بلوچ نوجوان نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں انہیں تحفظ حاصل ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ریاستی سیکورٹی اہلکار لوگوں کی تزلیل کر رہے...