تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق شہید فدا چوک پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے فیملی ممبران نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کئی عرصوں سے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ آئے روز سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کو ماورائے عدالت اغواء کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے، بلوچ نوجوان نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں انہیں تحفظ حاصل ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ریاستی سیکورٹی اہلکار لوگوں کی تزلیل کر رہے...
شال(ہمگام نیوز) قومی شناخت سے محبت کرنے والوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وی بی ایم پی کی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے قانون و عدالت قتل کیے گئے بلوچ شہدا کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاجی کیمپ میں آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آج وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5695دن ہوگئے۔ پنجگور سے سیاسی و سماجی کارکنان داد محمد ، الطاف ، منظور اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ...
تربت(ہمگام نیوز) کیچ کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے شہہد فدا چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے جہاں 9 جبری گمشدہ افراد کے 8 فیملی خاندان شریک ہیں جب کہ سیاسی کارکن وسیم سفر بھی یکجہتی کے طور پر ان کے ہمراہ دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
لاپتہ افراد میں فدا ولی داد، شیرجان اسحاق، شاہ زیب قادر بحش، افضل منظور، شمس اسحاق، عطا نور بخش، یاسر عبدالحمید، شاہ جہان بشام، شگراللہ محمد علی کے فیملی ممبران شامل ہیں جنہوں نے کل جمعرات کو تربت میں شہید فدا چوک پر دھرنا...
حب (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گڈانی کے علاقے کنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول منتقل کردی گئیں۔
مقتولین کی شناخت 30 سالہ جاوید پالاری ولد محمد اسماعیل اور 25 سالہ عباس ولد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی ہے جو آپس میں سگے بھائی ہیں ۔
جاشک(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو جاشک کے علاقے لیردپ میں واقع گاؤں شیہولی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جاشک کے علاقے لیردپ کے گاؤں شیہولی میں 45 سالہ ہاشم رندانی خواہ ولد بیتما نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہاشم پیر 6 جنوری سے مشتبہ طور پر لاپتہ ہوگئے ، جبکہ ان کے اہل خانہ اس کی تلاش کر رہے تھے کہ شیہولی گاؤں کے داخلی راستے پر ایک لاش کے برآمد ہونے سے ان کی لاش فرانزک پیتھالوجسٹ سنٹر میں...