میرجاوہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو مقبوضہ بلوچستان کے بارڈر گارڈ انفارمیشن سینٹر نے میرجاوہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اعلیٰ فورسز کے افسر کی ہلاکت کا اعلان کیا ۔
اس افسر کی شناخت میجر "قائم وکیلی ملاشاہی" ہے جن کا تعلق زاہدان ڈیفنس زون کے فوجی دستوں سے بتایا جاتا ہے۔
اس کے ہلاکت کی وجوہات بیان کئیے بغیر سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ فوجی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا لیکن زخموں کی شدت کے باعث وہ چند گھنٹوں کے بعد ہی دم توڑ گیا۔
شال (ہمگام نیوز) جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ یہاں شال میں شدید سرد موسم کے باوجود پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔
آج کیمپ کو 5694 دن پورے ہوگئے ہیں۔ خاران سے سیاسی و سماجی کارکنان غلام دستگیر ، میاں خان ، قطب خان ، نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن عبدالغفار قمبرانی نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کیا۔
انھوں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جبری لاپتہ...
خاران ( ہمگام نیوز ) خاران شهر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہائش گاه پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عشاء کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے جنگل روڈ کلان میں واقع صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان اور ا اور ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا دھماکے سے شہر میں شدید خوف وہراس پھیلا تاہم دھماکے سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے اور دھماکے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیکر...
ژوب ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر ژوب میں اغوا کاروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں لیویز اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار مارے گئے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ...
تربت(ہمگام نیوز) آپسر کولوائی بازار کے رہائشی فدا ولی داد کے اہل خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فدا ولی داد کو 9 جنوری کی شب سیکیورٹی فورسز نے گھر پر چھاپہ کے دوران حراست میں لے کر لاپتہ کیا، نا ہمیں ان کا جرم بتایا گیا اور ناہی ان کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فدا ولی داد کا پیشہ مزدوری ہے، وہ دبئی میں کافی. عرصہ مزدوری کے بعد 3 ماہ پہلے چھٹیوں پر اپنے گھر آیا تھا یہاں بھی وہ کبھی غیر ضروری سرگرمی یا سیاست...