وندر ( مانیٹرنگ نیوز ) وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ کے قریب میں ایکو شاہراہ ، ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع وندر پولیس کو ملنے پر ایس ایچ او پولیسں تھانہ وندر نے ایدھی ایمبولینس سروس کے رضاکاروں کے ذریعے سیرندہ کے علاقے میں پہنچ کر نامعلوم شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وندر کے سرکاری ہسپتال پہنچایا ـ
نا معلوم شخص کا ذہنی توازن خراب بتایا ہے جو کہ کسی...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کندھار کے معروف کماندار کوئٹہ میں فائرنگ سے بلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق افغانستان اشرف غنی حکومت کے پنجوائی پولیس کماندار عبدالصمد کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ـ
مقتول نے چند دن قبل ایک ویڈیو بھی کوئٹہ سے جاری کیا تھا۔ مذکورہ کماندار کے ہلاکت کو افغان رہنماوں سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنا ہدفی کارروائی قرار دے رہے ہیں ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر سیکورٹی ادارے نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
سنندج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کردستان کے شہر سنندج میں گزشتہ رات ہونے والے احتجاج کے دوران قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اپنے ایک اہلکار غلام رضا بامدی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ـ
ہینگاؤ کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ ایران جابر افواج میں سے ایک کل مظاہرین کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارا گیا تھا۔
غلام رضا بامدی کو "22ویں بیت المقدس کردستان آرمی" ڈویژن کی افواج میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئے ہفتے ایرانی مقبوضہ ریاستوں میں حالات بد سے بد تر ہوتے...
ایتھنز ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یونان میں جمعرات چھ اکتوبر کے روز تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سولہ افریقی خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ حادثہ وسطی بحیرہ ایجئین میں واقع لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا۔ یہ ایک دن سے بھی کم کے وقفے کے ساتھ تارکین وطن سے بھری کسی کشتی...
بیونس آئرس ( ہمگام نیوز ) ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں 2022 کا فٹ بال ورلڈ کپ یقینی طور پر ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔
ای ایس پی این ارجنٹائن سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا: ’یہ یقینی طور پر میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کرتا ہوں۔ میں اس سال ایک بہت اچھا پری سیزن کرنے کے قابل تھا، جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا۔‘
35 سالہ میسی نے مزید کہا: ’میں جہاں ہوں وہاں پہنچنا ضروری تھا، اچھی ذہنی...