جمعه, اپریل 25, 2025

خبریں

تازہ ترین

یوکرین کے روس میں ’ضم شدہ علاقوں‘ میں صورت حال ’مستحکم‘ہوجائے گی:پوتین

    ماسکو ( ہمگام نیوز) خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میرپوتین نے اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ کریملن میں ضم شدہ یوکرین کے علاقوں میں صورت حال ’’مستحکم‘‘ ہوجائے گی جبکہ ماسکو کو حال ہی میں یوکرین میں پے درپے فوجی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوکرینی فوج نے متعدد اہم قصبے روسی فوج کے قبضے سے واگزار کرالیے ہیں۔   روسی اساتذہ کے ساتھ بدھ کو ٹیلی ویژن پر ویڈیو کال کے دوران میں صدر پوتین نے کہا کہ ’’ہم اس مفروضے کی بنیادپرکام کررہے ہیں کہ نئے علاقوں میں صورت حال مستحکم...

خامنہ ای کی دھمکیاں رائیگاں، ایران میں طلبہ کے بعد آئل ورکر بھی احتجاج میں شامل

تہران ( ہمگام نیوز ) ایران میں 16 ستمبر 2022 کو خاتون مہسا امیینی کی موت سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں بھی بھرپور طریفہ سے جاری ہے۔ گرفتاریوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اضافے کے باوجود ایران میں یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ طلبہ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ایران کے شمال مغرب میں واقع آذربائیجان صوبے کے دارالحکومت ان مظاہروں کو کچلنے کی کوشش میں سکیورٹی فورسز نے تبریز یونیورسٹی کے طلبہ پر چڑھائی کردی اور انہیں تشدد کا نشانہ...

ترک فوج کا عراق اور شام میں پی کے کے 30 ارکان کی ہلاکت کا دعوی

دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے عراق اور شام میں سرحد پار سے الگ الگ کارروائیوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے قریباً 30 ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔   ترک وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کردباغیوں کے خلاف کارروائی میں عام طور پر استعمال کی جانے والی اصطلاح کی ہے اور کہا ہے انھیں’بے اثر‘کردیا گیا ہے۔   ترک فوج نے شمالی عراق میں 140 کلومیٹر (90 میل) کے فاصلے پر واقع اسوس کے علاقے میں فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پی کے کے پی کے...

انڈونیشیا: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 174 تک جا پہنچی

    بالی( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 174 تک جا پہنچی، جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔   انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جب کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے میں 129 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔   کنجوروہان اسٹیڈیم میں گزشتہ رات جب اریما ایف سی کی ٹیم...

حب ،تیز رفتار ٹرالر کھائی میں گرنے سے دو افراد جانبحق، ایک شخص زخمی

حب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے بیلہ کنڈی کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی اور لاشوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا۔