جمعه, اپریل 25, 2025

خبریں

تازہ ترین

چابہار شہر کے ایک سیاحتی و سماجی کارکن کو گرفتار کر لیا گیا

    چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو چابہار شہر کی انٹیلی جنس فورسز نے ایک بلوچ سیاحتی و سماجی کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔   اس بلوچ شہری کی شناخت دشتیاری شہر کے گاؤں صدیقزہی سے تعلق رکھنے والے مبین بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایران اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کے پھیلنے کے بعد مبین بلوچ نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چابہار کے پولیس سربراہ سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔   کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو اس سے قبل...

بیرجند جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی 

    بیرجند ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 11 ستمبر کو بیرجند ک3 سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیرجند کی سنٹرل جیل میں 26 سالہ منصور براہوئی نامی ایک بلوچ قیدی پھانسی دے دی گئی ۔ جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔   حالوش نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری پر جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ منشیات کے جرائم سے متعلق ہے۔   تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس کیس کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔   واضح رہے کہ گزشتہ 29 دنوں...

کہنوج میں قابض ایرانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین بلوچ شہید ، دو اہلکار زخمی ایک شخص گرفتار

کہنوج (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں ایک رہائشی مکان پر قابض ایرانی آرمی کے حملے کے نتیجے میں تین بلوچ شہری شہید اور جبکہ دو آرمی اہلکار زخمی ہوئے اور ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں قابض ایرانی فوج ایک گھر پر حملہ کردیا اور وہاں سے مسلح افراد نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک بلوچ شہری کاظم بامری ولد مراد شہید ہوگئے جبکہ دلگان سے تعلق رکھنے والے دیگر دو...

جرمنی کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی مقدار ضبط

برلن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز جرمن پراسیکیوٹرز نے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی مقدار میں منشیات کو ضبط کرنے کا اعلان کیا، جو مبینہ طور پرایران سے لائی گئی تھی۔ جرمن پراسیکیوٹرز نے ایران سے نکلنے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار قبضے میں لینے کے بعد 4 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی جن میں سے ایک ایرانی ہے۔ جرمنی میں استغاثہ نے جمعے کے روز بتایا پولیس کی جانب سے ملک کی تاریخ میں ہیروئن کی سب سے بڑی مقدار ضبط کی جس کے بعد چار...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

  سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۹ سمتبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان/ شستون کے گاؤں ناہوک میں مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری فائرنگ کرکے کو قتل کردیا۔   قتل ہونے والے اس شہری کی شناخت اسحاق میربلوچزہی ولد کریم سکنہ محمد آباد واش کے نام سے ہوئی ہے۔   بتایا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو گاؤں ناہوک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سراوان کے رازی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔